طوفان الأقصی ۔۔۔۔
جب يهودي اپنے تہوار کی خوشیاں منارہے تھے ،عین اسی وقت حماس نے حماقت کیا نہ مصالح ومفاسد کی رعایت کیا اور نہ شروط جہاد کو سمجھا ۔۔ حملہ کیا ، ہفتہ کو غزہ سے اسرائیل پر لگ بھگ ایک ہزار راکٹ فائر کئے گئے اور اسرائیل میں یروشلم سے لے کر تل ابیب تک ہر شہر میں راکٹ فائر کئے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ اسرائیل پر ڈرون حملے بھی ہوئے ۔
حماس (حركة المقاومة الإسلامية ) نے پھر سے فلسطینی مسلمانوں کو آگ اور خون کے دریا میں جھونک دیا ، “طوفان الأقصى “کے نام سے جو کارروائی شروع کیا ہے وہ انتہائی احمقانہ ہے ، وہ فلسطینی مسلمان جو جینے اور زندہ رہنےکے مسائل سے جوجھ رہے ہے اس کے سامنے بار بار جنگی صورتحال پیدا کرنا اور کاؤنٹر اٹیک(جوابی حملے ) میں بے رحم وسفاک صہیونیوں، یہودیوں کے آگے ہزاروں بے قصور مسلمانوں کو نہتے پیش کر دینا حماس کا یہ پرانا کھیل ہے ، حماس کا یہ تقیہ ہے ۔ اندرون میں بہت کچھ چھپا ہوا ہے ، اسرائیل تو یہی چاہ رہا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ فلسطینی مسلمانوں کو ہلاک کرنے کیلئے،ان کے املاک کو ضائع کرنے کیلئے لہذا موقعہ ملا ۔ غزہ کو برباد کردیاگیا ،کئی مسجدوں کو منہدم کردیا ۔۔۔۔۔۔۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے باعث اب تک ایک لاکھ 23 ہزار سے زیادہ فلسطینی بیدخل ہو چکے ہیں۔(اردو بی بی سی نیوز )
ذرائع ابلاغ یا میڈیا فلسطینیوں کی مظلومیت ،درد ودکھ نقصان وغیرہ کو صحیح سے بیان نہیں کر رہاہے ، کیونکہ اسرائیل میڈیا کے تمام بڑے ھاؤسز پر قابض ہیں ، یہ سبھی کو معلوم ہے کہ اسرائیل اور یہودی دُنیا بھر میں ’’ڈبل ایم‘‘ یعنی میڈیا اور پیسہ (media and money) کو کنٹرول کرنے میں بہت آگے ہیں چنانچہ وہ اپنے آپ کو بیچارہ ومظلوم(victim) ظاہر کررہے ہیں ، حقائق کو تبدیل کر کےدنیا کو قائل کرنا چاہ رہے ہیں کہ اصل مظلوم (victim) تو اسرائیل ہی ہیں ۔ حالانکہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ حماس کا اسرائیل سے حفیہ تعلقات ہیں ، عین ممکن ہے کہ انھیں کا اشارہ سے حملہ کئے ہوں ۔ لہذا ۔۔۔
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا
فلسطینوں پر اللہ رحم فرماۓ ،ان زخمیوں کو شفادۓ ، ہر طرح سے ان کی حفاظت فرماۓ آمین ،
کتبہ ۔
محمد محب اللہ بن محمد سیف الدین المحمدی ،
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/