بارہ بنکی:انجمن تاجدار حرم رام نگر کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد

*بارہ بنکی:انجمن تاجدار حرم رام نگر کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد*

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب انجمن تاجدار حرم رام نگر کے زیر اہتمام ایک مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی سرپرستی سرور بیگ ضمیر فیضی اور بی ڈی خان نےکی صدارت حافظ ایاز احمد ضلع صدر سماجوادی پارٹی نےاورنظامت کے فرائض نٸی نسل کےجواں فکر شاعر جمیل اختر زید پوری نےانجام دیے،بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے پپو پردھان (سنڈھیا مٸو) نے شرکت کی۔رام نگر میلاد کمیٹی کی جانب سے تمام شعراء اور مہمانوں کی گل پوشی کی گٸی،تلاوت قرآن سے مشاعرہ کا آغاز ہوا،ہدایت زید پوری نے نعت پاک پیش کی۔مشاعرے میں پڑھے گئے اشعار نذر قارئین ہیں۔
ذرا سا قد میں کیا اونچا ہوا ہے
مرے لہجے میں بیٹا بولتا ہے
ضمیر فیضی رام نگری
جسے بھی دیکھو جہنم میں ڈال دیتے ہو
تمہارے ہاتھ میں کیا مغفرت کا ٹھیکا ہے
عثمان مینائی
در ج ہے تاریخ کے اوراق پر اپنا عمل
خوں کے دریا میں ابھرنا ڈوب کر اچھا لگا
مشتاق بزمی
وہاں پہ قہر الہی کا انتظار کرو
جہاں پہ ظلم و تشددکی روک تھام نہیں
کلیم طارق
سچ اگر بول دیتا محفل میں
کتنے چہرے اتر گئے ہوتے
وسیم رام پوری
حیا اور شرم زیور ان کا پردہ ان کی زینت ہے
دوپٹے کے بنا یہ لڑکیاں اچھی نہیں لگتی
علی بارہ بنکوی
عدل کی کوئی کرن ہم کو نظر آتی نہیں
بھیج پھر عادل کوئی فاروق سا میرے خدا
حسان ساحر
کرشمہ ہے ہماری محنتوں کا
کمائی کم مگر برکت بہت ہے
جمیل اختر زید پوری
نہ ایک سال نہ اک دن نہ اک گھڑی کے لیے
بھلا دیا ہے تجھے ساری زندگی کے لیے
قاری پرویز یزدانی
حشر تک بجھ نہ پائیں گے وہ چراغ
جو مرے خون سے جلائے گئے
اسلم سیدن پوری
حالات زندگی کے کچھ ایسے بدل گئے
شعلوں سے بچ گئے تھے تو شبنم سے جل گئے
شاداب سرل
تجھ سے بچھڑ کے دل کا عجب حال ہو گیا
کروٹ بدل بدل کے ہی سونا پڑا مجھے
عتیق فتح پوری
ان کے علاوہ عمر عبداللہ قاسمی،ہدایت زید پوری بیڈھب جرولی،آفتاب جامی،نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ میں خاص طور پر ماسٹر فیض عالم، کے ڈی خان، عمیر بیگ،جاوید سبھاسد،رحیم ٹھیکیدار،کلیم ادریسی،کلیم منصوری،جعفر راعین،ارشاد علی،راشد پھوپھا،جمیل قریشی، امتیاز خان،ظفر ادریسی، مرزا حسان بیگ،ارشد خان،داؤد خان،صبیح العمیر،نصیر ڈیلر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ موجود رہے۔
آخر میں مشاعرہ کنوینر ضمیر فیضی نے تمام شعراءوسامعین کا کلماتِ تشکر ادا کیا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *