نکاح ایک آسان عمل جسے ہم نے مشکل بنا دیا ہے

نکاح ایک آسان عمل جسے ہم نے مشکل بنا دیا ہے

مشرقی چمپارن : 14 اکتوبر (ابو مریم) اسلام نے شادی کو بہت آسان رکھا ہے لیکن آج ہم نے اس کو بہت مشکل بنادیا ہے جس کی وجہ سے آج مسلمان کی لڑکیا مرتد ہورہیں ہیں ۔سودی لین دن کا رواج عام ہوتا جارہاہے ہے ۔غربت و افلاس میں اضافہ ہوتا جارہاہے ہے ۔بیٹی کے والدین قرض تلے دبے جارہے ہیں ۔حدیث میں ہے کہ (ان اعظم النکاح برکۃ ایسرہ مؤونہ) سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں سب سے کم خرچ ہو ۔اس حدیث شریف کے عملی نمونہ حضرت مولانا سجاد صاحب قاسمی اللہ پور کسریا مشرقی چمپارن بہار کے چھوٹے برادر انجنیئر جناب محمد حسان ابن جناب یونس صاحب مرحوم کا نکاح ہے جو جناب غلام مصطفیٰ صاحب عرف لعل بابو الگھبنی ۔تھانہ کلیان پور مشرقی چمپارن‌۔ بہار کی دختر نیک لاڈلی بیگم سے بتاریخ 12/اکتوبر بروز جمعہ کی شب بوقت بعد عشاء‌ عالے پور ۔کسریا ۔مشرقی چمپارن کی مسجد میں منعقد ہوا ہے انتہائی فرحت ومسرت کی بات ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے مہمان صرف پچیس افراد آئے تھے لڑکے کے گھر ۔اور ناشتہ کے بعد تمام حضرات نماز کیلئے مسجد روانہ ہوگئے اور نماز ادا کرنے کے بعد حضرت مولانا سجاد صاحب قاسمی اللہ پوری کا اعلان ہوا کہ تمام حضرات تشریف رکھیں ان شاءاللہ مسجد میں ہی نکاح ہوگا ۔سبھی حضرات مسجد میں رک گئے اس کے بعد تھوڑی دیر مولانا سجاد صاحب قاسمی عالے پوری کا نکاح کے موضوع پر پر مغز خطاب ہوا خطاب کے دوران مولانا نے بتا کہ نکاح کو اتنا آسان کیا جائے کہ زنا۔ بدکاری ۔بے حیائی مشکل ہو جائے۔ مولانا نے سامعین کو بتایا کہ یہ جو میرے چھوٹے بہائی کا نکاح ہوارہا ہے بالکل سنت کے مطابق۔ نہ تلک۔ نہ کپڑا۔ نہ گاڑی۔نہ کسی چیز کا مطالبہ ہے اور خوشی کی بات ہے کہ مہردین پچاس ہزار روپے ہے۔ مولانا نے دوران خطاب دو حدیث شریف پڑھا۔ جس کا مفہوم یہ ہے کہ ۔اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم نکاح کا اعلان کرو اور نکاح مساجد میں کرو ۔ دوسری حدیث شریف کا مفہوم یہ ہے کہ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں سب سے کم خرچ ہو ۔خطاب کے بعد مولانا ہی نے نکاح پڑھایا اور دعاء کرایا ۔اللہ تعالیٰ اس شادی کو پورے مسلمانوں کیلئے نمونہ بنائے خاص طور پر بہار والوں کیلئے نمونہ بنائے اور اس رشتہ ازدواج میں خوب الفت و محبت پیدا فرمائے ۔اس موقع پر مولانا محمد ظہیر الدین صاحب مظاہری مدرس مدرسہ فیض اقبال سسواسوب مشرقی چمپارن بہار نے( جو اس شادی کے محرک) دونوں گھرانے کو سادگی کے ساتھ شادی کرنے پر مبارکبادی پیش کرتے ہیں اور دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کے اندر خوب الفت و محبت اور برکت عطاء فرمائے ۔اس بابرکت نکاح میں مندرجہ ذیل حضرات شرکت کیئے ۔حضرت مفتی صابر صاحب ناظم مدرسہ فیض اقبال سسواسوب مشرقی چمپارن ۔مولاناخطیب صاحب ندوی ۔مولانا نثار صاحب مفتاحی صدرالمدرسین مدرسہ اسلامیہ رامپور بیریا کسریا۔مولانا مہتاب صاحب قاسمی۔ماسٹر اسلم صاحب ۔بابوجان صاحب الگھبنی ۔علی جان صاحب الگھبنی ۔اس کے علاوہ قرب وجوار کے افراد اور رشتہ دار حضرات شریک ہوئے ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *