مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم ڈمری میں ششماہی امتحان و تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد:
عوام الناس کا مدارس و مکاتب کو مستحکم کرنا اس وقت کا اہم تقاضا ہے:عبدالخالق قاسمی
مظفرپور(نماٸندہ) ضلع کے کٹرہ بلاک میں واقع مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم ڈمری میں ششماہی امتحان و تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا جس مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم کے ڈمری مظفرپور کے ان خوش نصیب طلبہ و طالبات کے درمیان انعامات تقسیم کیا گیا جنہوں نے ششماہی امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ششماہی امتحان میں بحیثیت ممتحن مولانا عبدالخالق قاسمی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور و قاری معراج اسلم استاذ ادارہ دعوة الحق مادھوپور سلطان پور سیتامرھی نے شرکت کی۔مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم ڈمری کے ناظم مولانا حبیب الرحمن قاسمی کی نگرانی اور مولانا غلام ربانی قاسمی کی قیادت میں ششماہی امتحان بحسن و خوبی اختتام کو پہونچا۔امتحان کے اختتام پر تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا باضابطہ آغاز قاری اعزاز نے تلاوت کلام اللہ سے کیا۔نیز رسالت ماب میں نعت کا کا گلدستہ قاری معراج اسلم نے پیش کیا۔جسے سن کر سامعین نے خوب دادو تحسین سے نوازہ۔جبکہ نظامت کے فراٸض مولانا غلام ربانی قاسمی نے بڑے خوبصورت انداز میں انجام دیا۔اس پر بہار مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخالق قاسمی نے کہا کہ یہ مدرسہ اللہ کی عظیم نعمت ہے۔ان ہی مدارس اسلامیہ سے دین و اسلام زندہ ہے۔دین کی اشاعت اور اس ترویج کے لٸے عوام الناس کا ہر حال میں اھل مدارس و مکاتب کا تعاون کرنا اس وقت کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ﷲ کا فضل وکرم ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے ادارے ہمارے علاقہ میں موجود ہیں, جو شعائر اسلام میں سے ہے جس میں طلبہ وطالبات کو دینی و اخلاقی تعلیم دی جاتی ہے,مدرسہ اسلامیہ انوارالعلوم کے طلبہ وطالبات کا تعلیمی جائزہ لینے کےبعد ایسا محسوس ہوا کہ یہاں کے اساتذہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پر خوب زور دیتے ہیں.یہی وجہ ہے کہ یہ مدرسہ تعلیم و تربیت میں علاقہ کا سنگم بنا ہوا ہے,اس موقع پر ہر درجہ میں اول ۔دوم۔سوم۔پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو گاوں کے بزرگوں کے ہاتھوں گرانقدر انعامات سے بھی نوازا گیا۔آخر میں مدرسہ کے ناظم مولانا حبیب الرحمن قاسمی نے ممتحن حضرات کا شکریہ ادا کیا اور اعلی نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارکباد پیش کی۔اور آٸندہ اس سے اچھے نمبرات لانے پر گرانقدر انعامات سے نوازے جانے کی یقین دہانی کراٸی۔اس موقع پر طلبہ و طالبات میں کافی خوشی دیکھنے کو ملی۔پوزیشن نہ لانے والے طلبہ و طالبات مایوس ضرور تھے مگر آنے والے سالانہ امتحان میں اچھے نمبرات لانے کو لیکر پر امید ضرور تھے۔مولانا عبدالخالق قاسمی کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوٸی۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/