کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج کا تیسرا ثقافتی پروگرام اختتام پذیر

________________________

أشرف شاكر ریاضي
مدرس کلیہ ھذا

مرکز السلام التعلیمی شریکنڈ برہروا صاحب گنج جھارکھنڈ کے زیر اشراف چلنے والا فعال دینی ادارہ کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ گمانی صاحب گنج جھارکھنڈ میں سال رواں کا تیسرا ثقافتی پروگرام آج مورخہ ٨/ نومبر بروز بدھ٢٠٢٣م کو نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، ساتھ ہی بڑی خوبصورتی و منضبط کے ساتھ اختتام پذیر بھی ہوا الحمد للہ علی ذلک!!

سب سے پہلے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعدہ حمد باری تعالیٰ اور نعت نبی کا نذرانہ پیش کیا گیا –
اس پر رونق بزم کی صدارت کے لئے کلیہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پرنسپل شیخ خیرالاسلام بن بحرالحق مدنی حفظہ اللہ کرسی صدارت پر جلوہ افروز رہے، ساتھ ہی کلیہ کے جملہ اساتذہ کرام بھی ابتدا تا انتہا شریک مجلس رہے، اور حسب جدول اپنی اپنی ذمہ داری سے طلبہ کلیہ کی خوب حوصلہ افزائی کی،
یاد رہے کہ یہ پروگرام دو نشستوں پر مشتمل تھا، پہلی نشست کا آغاز مورخہ ٨/نومبر بروز بدھ بوقت صبح نو بجے مرکز کی پر شکوہ مسجد جامع کبیر میں منعقد ہوا جبکہ دوسری نشست کا آغاز مذکورہ دن ہی بعد نماز مغرب ہوا –

پروگرام کی دوسری نشست میں مرکز کے بانی مبانی و مدیر اعلیٰ شیخ عقیل اختر یوسف مکی حفظہ کی حاضری نے طلبہ و اساتذہ کی خوشیوں میں مزید اضافہ کر دیا ، کثرت مشغولیات کے باوجود طلبہ و اساتذہ کے پیچ میں آکر دیر تک پروگرام کو سننا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا فی الحقیقت یہ علم دین سے محبت کی سب سے بڑی دلیل ہے –

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام تھا، یوں تو اردو زبان میں طلبہ کی مہارت کو چار چاند لگانے کے لئے ادارہ نے تعلیمی سال کی شروعات ہی سے متعدد طریقے سے اہتمام و پہل شروع کیا ہے، تاہم ثقافتی پروگرام کے ذریعے طلبہ کے اندر مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لئے “مسابقہ تصحیح اردو املاء” کا ایک شاندار علمی مظاہرہ حاضرین کے پیش خدمت ہوا، یہ مسابقہ دو گروپ پر مشتمل تھا جس میں ابتدائیہ ثالثہ تا متوسطہ ثالثہ کے کثیر تعداد طلبہ شریک مسابقہ رہے،
مرحلہ ابتدائیہ کے طلبہ کے اندر عقیدہ سے متعلق دلچسپی پیدا کرانے کے لئے مسابقہ “عقيدة الطفل المسلم ” رکھا گیا، جو نہایت ہی کامیاب رہا چھوٹے چھوٹے طلبہ کے جانب سے علمی منافست نے سامعین کے اندر فرح و سرور کی فضا قائم کر دیا –
اسی طرح برنامج کا ایک دلچسپ علمی مسابقہ، فن نحو پر رکھا گیا تھا، جس میں ثانویہ تا فضیلت کے طلبہ شریک رہے، اس مسابقہ کیلئے فن نحو کی معروف کتاب” ہداية النحو” کا نصف حصہ مقرر گیا تھا، الحمد للہ تمام طلبہ نے شاندار علمی مظاہرہ پیش کیا –

ساتھ ہی جھارکھنڈ کے معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث مفتی عبدالعزیز حقانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی سوانح حیات پر ایک جامع و مختصر مقالہ پیش کیا گیا،
اور دور حاضر کے ایک حساس موضوع طلب کی زندگی میں لائبریری کی اہمیت و افادیت پر ایک علمی مکالمہ پیش ہوا،
قرآن کریم کی عظمت وجلالت کو سرآنکھوں پر رکھنا ہر مؤمن کا فریضہ اول ہے، لہذا اسی مناسبت سے حفظ قرآن مجید اور بزم تمثیل کا مسابقہ بھی برنامج کا اہم حصہ رہا جس میں شعبہ حفظ سے متعدد طلبہ شریک مسابقہ رہے.
حاصل کلام یہ ہے کہ آج کا یہ ثقافتی پروگرام ہر اعتبار سے نہایت ہی کامیاب رہا جس کے لئے سب سے پہلے کلیہ ابو بکر کے ذمہ داران داد و تحسین کے مستحق ہیں، بعدہ جملہ اساتذہ کرام کی کڑی محنت کیلئے وہ بھی شکریہ کے حقدار ہیں.

پروگرام کے اختتام سے قبل حسب معمول تاثراتی کلمات کا سلسلہ شروع ہوا، سب سے پہلے کلیہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پرنسپل شیخ برہان الدین سلفی حفظہ اللہ کی طرف سے تاثراتی کلمات پیش کئے گئے، بعدہ آج کے پروگرام کے روح رواں مرکز کے بانی شیخ عقیل اختر یوسف مکی حفظہ نے سامعین کو خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے جملہ مشارکین و طلبہ کے لئے تشجيعی کلمات پیش کئے اور ساتھ ہی ناصحانہ کلمات پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا،
اخیر میں پروگرام کے صدر عمید الکلیہ شیخ خیر الاسلام بحرالحق مدنی حفظہ اللہ نے پروگرام کا تفصیلی ملاحظہ پیش کیا ساتھ ہی طلبہ کو ڈھیر ساری نصیحتوں کے ساتھ اپنے اندر مزید تعلیمی رغبت پیدا کرنے کی تلقین کیا، اور پھر جملہ مدرسین و حاضرین کے شکریہ کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا.

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *