جامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکرپور کے شعبہ نادی الطلبہ کے بینر تلے ایک شاندار سمپوزیم کا انعقاد بحسن وخوبی اختتام پذیر
حافظ رفیق عالم ابوطلحہ ارریاوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یقیناً صحافت و کتابت کی اہمیت وفضیلت ہر دور میں مسلم رہی ہے، اور اس فن سے کوئی بھی فردو بشر انکار نہیں کرسکتا بحکم الہی (ن والقلم وما يسطرون)اور ان چیزوں کو پروان چڑھانے کے لئے شعبہ نادی الطلبہ کے بینر تلے آج دن کے دس بجے ایک شاندار سمپوزیم کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں ناظم محفل برکت اللہ غازی نے بہترین انداز میں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے کرائی جس کے لئے مبارک حسین عبد التواب طالب اولی ثانویہ کو آواز دی گئی موصوف محترم نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں تلاوت قرآن کریم سے سامعین کے ایمان میں تازگی کھول دیئے اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے ذوالقرنین محمد یحییٰ کو آواز دی گئی موصوف نے خوبصورت آواز میں مدحیہ اشعار پیش کئے اس کے بعد ناظم محفل نے تمام اخوان جامعہ کو اپنے اصل مقصد کی طرف دھیان مبذول کراتے ہوئے سمپوزیم کو تین مرحلے میں منقسم کئے
جن کے اسماء بالترتیب یہ ہیں
1۔مرحلہ متوسطہ مضمون: بعثت انبیاء:اغراض ومقاصد
2۔ مرحلہ ثانویہ مضمون:قضیہ فلسطین: حقیقت کے آئینے میں
3۔ مرحلہ عالمیت و فضیلت عنوان: صہیونیت تعارف وتاریخ اور اسلام کے خلاف اس کی سازشیں ۔
الحمد للہ اس پروگرام میں کل سولہ طلباء نے شرکت کی اور اپنے تحریر کردہ مقالات پیش کیے واضح رہے کہ اس مجلس کے صدر کی حیثیت سے جامعہ نے جن شخصیت کا نام عمل میں لایا وہ ہم سبھوں میں ممتاز فضیلۃ الشیخ جناب مولانا سلیمان محمدی عمید الجامعہ اسلامیہ ریاض العلوم شنکرپور رہے جبکہ حکم کی ذمہداری استاد محترم جناب مولانا خلیل الرحمن ازہری و فضیلۃ الشیخ جناب مولانا صادق جمیل تیمی و فضیلتہ الشیخ جناب مولانا منیر فضل ندوی وفضیلتہ الشیخ جناب مولانا وثیق الرحمن مدنی حفظہم اللہ ورعاہم نے اپنا اپنا فریضہ بحسن وخوبی انجام دئیے اس کے بعد مرحلہ وار مشارکین کو آواز دی گئی اور مشارکین ترتیب وار اپنا اپنا مقالہ پیش کئے جس میں راقم الحروف نے بھی شرکت کی اور اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ وجملے میں مقابلہ پیش کیا الحمد للہ ناچیز کو اپنے مرحلہ میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی اور انعام کے طور پر کتابی شکل میں استاد محترم قاری نصاب الدین صاحب کے دست مبارک سے دئے گئے اخیر میں صدر سمپوزیم کو صدارتی کلمات پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا شیخ محترم نے کم وقت میں قیمتی پندو ناصحانہ انداز میں اپنی صدارتی کلمات پیش کئے اور ہم طلبہ کے مستقبل کو سیکل کرتے رہے اس کے بعد تاثراتی کلمات پیش کرنے کے لئے شیخ صادق جمیل تیمی کو مدعو کیا گیا شیخ نے بھی بڑے ناصحانہ انداز میں تاثراتی کلمات پیش کئے اس کے بعد نادی الطلبہ کے صدر فضیلۃ الشیخ جناب مولانا منیر فضل ندوی کو نتائج مقالہ پیش کرنے کے لئے آواز دی گئی شیخ محترم نے چند اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ اہم طلبہ کے نتائج
سناتے ہوئے تمام احباب کو ہدیہ تبریک پیش کئے اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا واضح رہے کہ اس خوبصورت پروگرام کے زینت بنے رہے فضیلۃ الشیخ جناب مولانا منصور عالم سلفی ،فضیلتہ الشیخ جناب مولانا شفیق اسماعیل سلفی ، فضیلۃ الشیخ جناب مولانا شمس الحق تیمی ، فضیلۃ الشیخ جناب مولانا کوثر تسنیم تیمی ، اور شعبہ تحفیظ کے جملہ اساتذہ کرام موجود رہے ۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/