صحافی محمد رفیع نے امارت شرعیہ کا کیا دورہ، نائب امیر شریعت نے کیا استقبال

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی سے کئی اہم امور پر محمد رفیع کی ہوئی گفتگو

پٹنہ، 15/نومبر، قومی اساتذہ تنظیم کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع پٹنہ دورہ کے درمیان ہندوستان میں مسلمانوں کا مؤقر اور معتبر ادارہ امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ کے دفتر پھلواری شریف پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھاڑکھنڈ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی نے ان کا استقبال کیا اور امارت کی آفس میں بیٹھ کر مختلف تعلیمی و اصلاحی امور پر گفتگو ہوئی، نائب امیر شریعت نے محمد رفیع کے امارت پہنچنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امارت شرعیہ حقیقت میں تمام تنظیموں کا منبع اور مرکز ہے اس لیے یہ ادارہ تمام مسلمانوں کا ادارہ ہے آپ جیسے لوگ جب امارت میں آتے ہیں تو امارت کے کاموں کو وسعت اور تقویت ملتی ہے، نائب امیر شریعت نے محمد رفیع سے امارت کے بارے میں تفصیلی تعارف کراتے ہوئے کہا کہ امارت شرعی امور، تعلیم اور خدمت خلق کے میدان میں نمایاں کام انجام دے رہی ہے اور بلا تفریق ہر آدمی کی تعلیمی اور رفاہی امداد کے لیے کوشاں رہتی ہے، اس موقع سے محمد رفیع کے ساتھ قومی اسادہ تنظیم کے ریاستی سیکریٹری جناب محمد تاج الدین ، تنظیم کی ریاست مجلس عاملہ کے رکن جناب نسیم اختر، تنظیم کے خازن جناب محمد حماد اور تنظیم کے اہم رکن جناب صبغت اللہ رحمانی بھی موجود تھے ، تنظیم کے وفد کو امارت کے شعبوں، مہمان خانوں، دارالقضا اور امارت کے تحت چل رہے ہسپتال کا معائنہ کرایا گیا، اس موقع پر جناب شمشاد رحمانی نائب امیر شریعت نے اپنی لکھی ہوئی دو اہم کتاب “بیٹیوں کی حفاظت کیجئے اور جنرل نالج ” تنظیم کے سبھی افراد کی خدمت میں پیش کی، مولانا شمشاد رحمانی نے بتلایا کہ موجودہ دور میں ملت کی بیٹیوں کے ایمان کی حفاظت ایک اہم مسئلہ ہے، اسلام کی بیٹیوں کو بلند مقام دلانے، ان کی عزت کی حفاظت اور انہیں ارتداد کی آندھی سے بچانے کے مقصد سے یہ کتاب لکھی گئی ہے جس میں قرآن اور اسلامی واقعات کی روشنی میں وہ سب طریقے بتلائے گئے ہیں جن سے مسلمان بیٹیوں کے ایمان اور ان کی عصمت کی حفاظت ہو سکے اسی طرح اردو پڑھنے والے طلبہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ عام معلومات کے سلسلے میں بہت پیچھے رہتے ہیں اسی لیے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی ایماء پر اردو داں طلبہ کے لیے عصری تقاضوں کے مطابق معلومات عامہ پر مشتمل نہایت مفید کتاب ‘جنرل نالج” ترتیب دی گئی ہے، یہ دونوں کتاب موجودہ حالات کے اعتبار سے آہم ہیں، آج کی اس ملاقات میں جناب محمد رفیع نے نائب امیر شریعت کی اس کاوش کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے وقت کی بہت بڑی ضرورت کو پورا کیا ہے، انشاء اللہ ہمارا معاشرہ اس مستفیض ہوگا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *