سمیع اقبال و پروفیسر شبیر کا ہوا استقبال اقلیتی طبقہ نے نتیش کمار کا کیا شکریہ ادا
مظفر پور، 1/ نومبر (وجاہت، بشارت رفیع) بہار ریاستی اقلیتی کمیشن کے رکن ڈاکٹر اقبال محمد سمیع اور بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے رکن پروفیسر شبیر احمد کا مشترکہ طور پر سماج کے دانشوروں اور اہل علاقہ کی جانب سے مشکور مارکیٹ، بانکے شاہ چوک، چندوارا، مظفر پور میں کیا گیا۔ اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اور علاقہ مکینوں نے گلدستے، پگڑیاں اور ٹوپیاں پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
پروقار تقریب میں تمام مقررین نے دونوں نو منتخب اراکین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت نے مظفر پور کے دونوں رہنماؤں کو بورڈ میں جگہ دے کر اچھا کام کیا ہے اور وہ اقلیتی کمیشن اور مدرسہ بورڈ سے جڑے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔ تقریب کی صدارت سید فضل کریم ایڈوکیٹ اور نظامت ڈاکٹر جلال اصغر فریدی نے کیا۔
آج کی اس پروقار تقریب میں بنیادی طور پر سابق ڈپٹی میئر سید ماجد حسین، وارڈ کونسلر محمد راجا، سابق وارڈ کونسلر کے شوہر و سینیئر رہنما ڈاکٹر شبیر عباس، نوشاد احمد، کوثر عالم، محمد صبغت اللہ، التمش راجک، پروفیسر شمیم اختر، چندن کمار، محمد شاکر، محمد سہراب، محمد جنا، راشد چودھری، قیص نعمانی، فضل ربی، حاجی طیب ، لعل محمد، ماسٹر حامد، سید نظامت کریم، نثار احمد، محمد کامران، ایڈوکیٹ محمد سمیع، ابرار احمد آرزو، سہیل احمد عرف چاند بابو وغیرہ موجود تھے۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/