کرونا وائرس نے آن لائن درس و تدریس کا سبق سکھادیا :پروفیسر ڈاکٹر شاہین پروین

کرونا وائرس نے آنلائن  درس و تدریس کا سبق سکھادیا :پروفیسر ڈاکٹر شاہین پروین

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کرونا وائرس کی وجہ کر پوری دنیا میں تعلیم و تعلم کا سلسلہ لگ بھگ منقطع ہوچکا ہے، تمام اسکولوں اور کالجوں کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے دار الاقامہ کو خالی کراکر طلبہ و طالبات کو اپنے اپنے گھر بھیج دیا گیا ہے، اس وائرس کی دردناک اور المناک پھیلاؤ کی بنا پر اساتذہ کو بھی چھٹیاں دے دی گئیں ہیں ۔ہر طرف لاک ڈاؤن اور اس وائرس کے دن بدن بڑھنے کی وجہ کر تعلیمی پروگرام کو مزید منقطع کرنے کے آثار طشت ازبام ہو رہے ہیں ۔چنانچہ اس آثار کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی ایجاد کی طرف اساتذہ کرام کی نگاہیں گئیں ہیں ۔اب پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی آن لائن درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔اساتذہ و معلمات اور طلبہ و طالبات ویڈیوں کانفرنسنگ کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ اور سن رہے ہیں ۔اساتذہ و معلمات گھر بیٹھے اپنے اپنے مضامین کو پڑھا رہے ہیں وہی طلبہ اپنے اساتذہ و معلمات سے پیچیدگی و غموز کے متعلق سوالات کر کے اپنی علمی تشنگی بجھا رہے ہیں۔گویا اس وائرس نے آن لائن درس و تدریس کا طریقہ علمی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو سکھا دیا ۔یقینا یہ پیش رفت طلبہ اور اساتذہ کی علمی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سنوارنے کے ساتھ ساتھ ان کی علمی زندگی کو خوبصورت بنانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا مذکورہ بالا باتیں مانو کالج اورنگ آباد کی پروفیسر ڈاکٹر شاہین پروین میم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی ہے انہوں نے اس بات کی طرف مزید اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی پیش رفت کی وجہ کر جہاں ایک طرف نصاب کو مکمل کیا جا سکتا ہے وہی دوسری طرف ان کے متعینہ تعلیمی سال کو وقت مقررہ پر پائے تکمیل کو پہنچایا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ میم کی اس بات سے مانو کالج اورنگ آباد کے عمومی طور پر تمام طلبہ و طالبات متفق نظر آرہے ہیں لیکن باالخصوص میں محمد علی اصلاحی، ابو نصر، محمدعمران، معید انجم، قابل، احمد رضا، افروز، شہاب الدین، محمد سمیع، علی تیمی، شاداب، صلاح الدین، فردوس، نظام، عمرانہ، سائمہ ،سیماب اور ترنم کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں ۔

 

ذیشان الہی منیر تیمی

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *