اساتذہ بحالی TRE 2.0 کے OMR میں رول نمبر سدھار کرنے کا موقع دینے کی اٹھی مانگ

اساتذہ بحالی TRE 2.0 کے OMR میں رول نمبر سدھار کرنے کا موقع دینے کی اٹھی مانگ

جس طرح TRE 1.0 میں ملا تھا موقع، TRE 2.0 میں بھی دیا جائے موقع : محمد رفیع

مظفر پور، 22/دسمبر (وجاہت، بشارت رفیع) آج جب کی اساتذہ بحالی TRE2.0 کا رزلٹ شائع ہو رہا ہے اس بیچ چیئرمین بہار پبلک سروس کمیشن پٹنہ بہار جناب اتل پرساد کو قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے ایک مکتوب ارسال کر اساتذہ بحالی TRE 2.0 کے OMR میں رول نمبر کے سدھار کے لئے موقع دینے کی مانگ کی ہے۔ جناب رفیع نے مکتوب میں لکھا ہے کہ اساتذہ بحالی کے لئے لی گئی امتحان TRE 2.0 میں بہت سے امیدواروں نے اپنا رول نمبر غلط طریقے سے بھر دیا ہے کیونکہ جہاں رول نمبر کو رنگنا تھا وہاں اوپر میں رول نمبر لکھنے کا آپشن نہیں دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ غلطی ہوئی ہے۔ محمد رفیع نے یہ مانگ کی ہے کہ جس طرح TRE 1.0 میں بچوں کو اپنے رول نمبر کو سدھارنے کا موقع دیا گیا تھا اسی طرح TRE 2.0 میں بھی بچوں کو رول نمبر سدھارنے کا موقع دیا جائے تاکہ ان کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *