سال رواں 2024   میں 1000  بارز شخصیات شاہی خرچ پر عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔

سال رواں 2024   میں 1000  بارز شخصیات شاہی خرچ پر عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 

                                    انعام اللہ محمد شفیق المدنی

                            مدرس جمعية التوحيد الخيرية بجوا نيبال 

سعود ی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ نے سال    2024  کیلۓ پوری دنیا سے تقریباً ایک ہزار بڑی شخصیات کو شاہی خرچ پر عمرے کیلئے مدعو کیا ہے ۔ ان شاہی مہمانوں میں مدارس وجامعات کے اساتذہ اور جمعیت و جماعت اور دعوتی تنظیموں کے ذمہ داران، مساجد کے با اثر ائمہ وخطباء حضرات اور ممتاز صحافی وصاحب قلم جیسی شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ ان شخصیات کے انتخاب کے بعد عمرہ وحج کیلئے نکلنے سے لیکر انکی واپسی تک ساری ضروریات ان خوش نصیبوں کو سعودی حکومت سے مفت فراہم کی جاتی ہے جس میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ ویزہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور دیگر مشاعر مقدسہ کی زیارت، کھانے پینے کی ساری سہولتیں حکومت خادم حرمین شریفین کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں ۔ ہمارے ملک نیپال سے  سال رواں 2024  کیلئے تقریباً دس افراد  ان شاءاللہ شاہی خرچ پر عمرے کی سعادت حاصل کرینگے۔

یقیناً سعودی حکومت کی اس فیاضی اور سخاوت پر جتنا شکریہ ادا کیا جائے اتنا ہی کم ہے۔ دعا ہے  کہ اللہ تعالیٰ سعودی حکومت کو اس کا بہترین بدلہ دے اور حجاج و معتمرین کی مزید خدمات کی توفیق دے۔آمين

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *