بارہ بنکی:بزم فکرو فن”رام پور کٹرہ کے تحت ماہانہ طرحی نشست منعقد

بارہ بنکی:بزم فکرو فن”رام پور کٹرہ کے تحت ماہانہ طرحی نشست منعقد

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)”بزم فکر و فن” رام پور کٹرہ کے زیر اہتمام مدرسہ عربیہ مجددیہ انوار العلوم میں ایک طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت دانش نظامی اور نظامت فضیل اصلاحی نے کی۔اس موقع پر ضلع کے معروف استاذشاعر رہبر تابانی اور طارق انصاری،ساحر رام پوری مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے حق میں بارگاہ ایزدی میں مغفرت کی دعا کی گئی ہے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسلم سیدن پوری نے شرکت کی۔باسط رام پوری کی نعت پاک سے مشاعرے کا اغاز ہوا۔منتخب اشعار نذر قارئین ہیں۔
بیٹھ کر اؤ کر لیں گفت و شنید
مسئلہ سامنے جو آیا ہے
دانش نظامی
اس نے اللہ کو کیا ناراض
جس نے ماں کو بہت ستایا ہے
وسیم رام پوری
اس کو کھینچو تو جان نکل جائے
اس طرح مجھ میں وہ سمایا ہے
ظہیر رامپوری
ایک مزدور کی وفا کا لہو
مدتوں بعد رنگ لایا ہے
انجم آزاد رام پوری
کیا مقدر مرا بنایا ہے
دور مجھ سے ہی میرا سایہ ہے
شفیق رام پوری
عشق میں جب فریب کھایا ہے
تب کہیں جا کے ہوش ایا ہے
اسلم سیدن پوری
میری پلکوں میں خون کے انسو
گردش وقت نے رلایا ہے
ابو ہریرہ رامپوری
انکھ مشتاق ہے تڑپ ہی تڑپ
عشق ہے اب سمجھ میں آیا ہے
شفق ضرار
کوئی اپنا ہے پر ایا ہے
دور غربت نے سب بتایا ہے
آفتاب جامی
شاہکار ایسا اک بنایا ہے
جس کا ثانی ہے اور نہ سایہ ہے
فضیل اصلاحی
اس کے علاوہ عبدالرحمن،باسط رام پوری،محمد صغیر،محمد عتیق،شفاعت رسول،حافظ التمش، بلال کرانہ اسٹور،عاقب انصاری موجود رہے۔آخر میں وسیم رام پوری نے سامعین اور شعراء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *