سعودی حکومت کی طرف سے ملک نیپال میں حفظ قرآن کا انعامی مسابقہ

            انعام الله محمد شفيق المدنى

               مدرس جمعية التوحيد الخيرية بجوا نيبال

مملکت سعودیہ عربیہ مملکت توحید اور مملکت شریعت ہے یہ ایک ایسا ملک ہے جس کی دینی و انسانی خدمات بے شمار ہیں۔ قرآن کریم کیلۓ بھی اس کی بے شمار خدمات ہیں جس کے لیے باقاعدہ مدینہ منورہ میں ایک بڑا ادارہ قائم کیا ہے جسے شاہ فہد قرآن پرنٹنگ  کا نام دیا گیا ہے جہاں سے قرآن کو مختلف زبانوں میں ترجمہ وتفسیر کے ساتھ چھاپ کر اسے بھیجا جاتا ہے۔ اسی طرح قرآن مجید کی خدمت کیلۓ  سعودی عرب کی طرف سے اندرون ملک کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں حفظ قرآن کا مسابقه کروایا جاتا ہے ۔  سال رواں 2024 میں 10-11  فروری کو سعودی حکومت کی جانب سے  سعودی سفارت خانے اور مسلم آیوگ کے مشترکہ تعاون سے  ملک کی راجدھانی کاٹھمنڈو  میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ  ایک انعامی مسابقه منعقد ہونے جا رہا ہے جو چار زمروں پر مشتمل ہوگا پہلے زمرے میں مکمل قرآن ، دوسرے میں 20  پارے ، تیسرے میں10 پارے اور چوتھے زمرے میں     29-30  پارے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آخری زمرے میں  طلبہ کے علاوہ ملک کی طالبات بھی شریک ہونگی ۔ زمرہ اول میں پہلا انعام 2666 امریکی ڈالر دوسرا انعام 1333 امریکی ڈالر تیسرا انعام 700  امریکی ڈالر، اور زمرہ دوم میں  پہلا انعام  1600 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 800 امریکی ڈالر، تیسرا انعام 700امریکی  ڈالر، زمرۂ سوم میں پہلا انعام 650 امریکی ڈالر، دوسرا انعام  500  امریکی ڈالر اور تیسرا انعام 400 امریکی ڈالر اور چوتھے زمرہ میں میں  لڑکوں کے لیے پہلا انعام 500 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 400 امریکی ڈالر، تیسرا انعام  350 امریکی ڈالر،  اور لڑکیوں کے لیے  پہلا انعام 1200 امریکی ڈالر، دوسرا انعام 1000 امریکی ڈالر، تیسرا انعام 800  امریکی ڈالر،   چوتھا انعام500 امریکی ڈالر اور پانچواں انعام300 امریکی ڈالر مختص کیا گیا ہے۔  اس مسابقے کے شاندار انعقاد کے لیے شاہ سلمان بن عبد العزیز حفظہ اللہ اور ولی عہد محمد بن سلمان حفظہ اللہ اور وزیر برائے دینی امور شیخ عبد اللطیف بن عبد العزیز آل الشیخ حفظہ اللہ اور سفارت سعودی عرب کے تمام ارکان مبارک باد کے مستحق ہیں، اللہ اس عمل کو قبول فرمائے اور سعودی حکومت کو اس کا بہترین بدلہ دے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *