انجمن ترقی اردو مظفر پور 28 جنوری کو منعقد کرے گا اردو بیداری کانفرنس

مظفر پور، 7/ جنوری (وجاہت ، بشارت رفیع) انجمن ترقی اردو مظفرپور کی آج ایک نشست حشمت پیلس چندوارہ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پروفیسر شبیر احمد نے کی۔ اس موقع پر انجمن ترقی اردو ترہت کمشنری کے کنوینر و مظفر پور ضلع سیکرٹری ڈاکٹر نور عالم خان نے 28 جنوری کو منعقد ہونے والے اردو بیداری کانفرنس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن ترقی اردو بہار کے سیکریٹری عبدالقیوم انصاری صاحب کے کہنے پر مظفرپور ضلع سطح پر 28 جنوری کو اردو بیداری کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب الحاج عبدالقیوم انصاری صاحب سابق چیئرمین مدرسہ بورڈ اور سیکرٹری انجمن ترقی اردو بہار شامل ہوں گے، اس جلسے میں مظفرپور ضلع میں کیوز میں شامل ہونے والے طلبہ کو پرائز دینے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے، اس موقع پر مشاعرہ کا بھی انعقاد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
آج کی اس نشست میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ لیا گیا ہے کہ ایک تیاری سمیتی کی تشکیل دی جائے جس کے نام مندرجہ ذیل ہیں، جناب شبیر احمد صاحب، ڈاکٹر نور عالم خان صاحب، جناب ساجد انور صاحب، ڈاکٹر امان اللہ صاحب، محمد نوح صاحب، جناب جاوید صاحب، خالد نعمان صاحب، عمران صاحب، شہنواز صاحب، جناب محمد رفیق صاحب، جناب ڈاکٹر شبیر عباس صاحب، اسرار حسین صاحب، اس نشست میں ان کے علاوہ جو لوگ شامل ہو کر اپنی رائے پیش کیے ان کے نام ہیں، جناب مولانا کرام صاحب، جناب رضوان صاحب، محترم زویا پروین، جناب وارث حیدر صاحب، محترمہ زینت پروین صاحبہ، جناب دلشاد علی خان صاحب، جناب محمد کلیم صاحب، جناب مفتی جمال اشرف صاحب، جناب ذوالفقار حیدر صاحب، م جناب فیروز احمد صاحب شامل ہوئے،
اخیر میں مظفرپور شہری حلقہ کے سیکرٹری جناب ساجد انور صاحب نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *