فرقہ بندی کے کھیل کا نتیجہ

ہم نے خدا اور اس کےرسول کو فالو کرنے کی بجائے جب سے نام نہاد مولویوں، پیشے ور مقررین ، گوئیے قسم کے شعراء ، نقلی پیروں اور روٹی توڑ فقیروں کو فالو کرنا شروع کردیا تو فتنوں کا ظہور شروع ہوگیا اور پھرہمارے یہاں دین ؛دین محمدی نہ رہ کر بریلویت، وہابیت ، دیوبندیت، مودودیت، نجدیت، غیر مقلدیت وغیرہ کا پروپیگنڈہ اور ٹھیکہ بن کررہ گیا ۔کافر کافر کی ہولی کھیلی جانے لگی اور پھر کیا تھا ہر فرقے کے مولوی کی دوکان چل پڑی۔ سب خدا بن کر خود کے فالورز کو جنت اور منکر کو جہنم رسید کر نے لگے۔اب کیا تھافرقہ بندی کی جڑیں روز بروز مظبوط ہوتی گئیں اور اسلام کا دن بدن زوال ۔گویا دین محمدی کا شیرازہ بکھر نے لگا ۔ شب و روزامت محمد یہ اس قدر ٹکڑوں میں بٹنے لگی کہ وہ جس کےپیروکار کبھی آقا ہوا کرتے تھے اب غلام کی صف میں کھڑے ہونے کے بھی قابل نہیں رہے اورآج حالت یہ ہے کہ مسلمان دنیا کی سب سے بدترین اور ذلیل قوم سمجھی جانے لگی۔ کوئی بھی اسے آنکھ دکھا دیتا ہے۔ ایک چھوٹا ساٹکڑا اسرائیل کو ہی دیکھ لیجیے کہ کس طرح 57مسلم ممالک کے ناک میں دم کر رکھا ہے
اور فرقہ بندی کے کھیل کا نتیجہ بھی دیکھئے کہ ایک ہفتہ کی مدت میں بریلی میں ایک عورت مسلمان سے ہندو ہوگئی اور دیوبند میں ایک مرد مسلمان سے ہندو ہوگیا ایک علاقہ بریلوی مکتب فکر کا صدر مقام تو دوسرا علاقہ دیوبندی مکتب فکر کا صدر مقام ،، سبھی مکتب فکر کی جانب سے ایک ڈیڑھ سال میں بے شمار جلسے ہوئے ایسا بھی صوبہ ہے کہ جہاں اٹھارہ ہزار جلسے ہوئے مگر نتیجہ ہمارے سامنے ہے ، نہ فضول خرچیوں پر روک لگی نہ خرافاتی رسم ورواج پر روک لگی نہ جہیز پر روک لگی نہ بارات پر روک لگی نہ لڑکی کے وہاں کھانے پینے کی فرمائش پر روک لگی نہ شادی بیاہ آسان ہوا نتیجہ یہ ہوا کہ کسی وقت میں ایک ایک ساتھ نو نو بہنوں نے خودکشی کی ان کا جنازہ اٹھا اور آج مسلمان خواتین و مرد مرتد تک ہونے لگے –

(جاوید اختر بھارتی محمدآباد گوہنہ ضلع مئو)

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *