سالار اردو الحاج غلام سرور کے یومِ پیدائش کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کا جشن اردو و مشاعرہ آج

سالار اردو الحاج غلام سرور کے یومِ پیدائش کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم کا جشن اردو و مشاعرہ آج

عبدالسلام انصاری، پروفیسر ابوذر کمال الدین، پروفیسر شکیل احمد قاسمی وغیرہ کریں گے شرکت

مظفر پور، 9/ جنوری (وجاہت، بشارت رفیع) سالار اردو الحاج غلام سرور کے یومِ پیدائش کے موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی جشن اردو و مشاعرہ کا آج انعقاد کر رہا ہے۔ اس کی خبر دیتے ہوئے قومی اساتذہ تنظیم بہار کے ریاستی کنوینر و آزاد صحافی محمد رفیع نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیض کالونی، چندوارہ، مظفر پور میں 10 جنوری، بروز بدھ، بوقت 5:00 بجے شام ایک شاندار تقریب ” جشن اردو و مشاعرہ ” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری کے ساتھ سابق ڈپٹی چیئرمین بہار انٹرمیڈیٹ کونسل، پٹنہ پروفیسر (ڈاکٹر) ابوذر کمال الدین، فاران فاؤنڈیشن انڈیا کے چیئرمین پروفیسر (ڈاکٹر) مولانا شکیل احمد قاسمی، روزنامہ سنگم کے مدیر محمد راشد احمد، روزنامہ امین کے مدیر اعلی نوشاد عالم، اردو سیل مظفر پور کے انچارج افسر ویس الرحمن انصاری و ڈھاکوی اکیڈمی آف انڈر گریجویٹ لرننگ کے ڈائریکٹر منہاج ڈھاکوی وغیرہ مہمانان جی وقار ہوں گے۔ جناب رفیع نے مزید کہا کہ اس موقع پر شہر کے معزز شعراء کرام اس تقریب کی رونق بنیں گے۔ انہوں نے شہر کے تمام اہل علم، اساتذہ کرام، دانشوران و محبان اردو سے شرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔ جناب رفیع نے ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ سال اس موقع پر قومی اساتذہ تنظیم بہار نے رکن بہار قانون ساز اسمبلی پٹنہ و صدر اقلیتی فلاح کمیٹی بہار قانون ساز اسمبلی پٹنہ جناب قاری صہیب صاحب کو غلام سرور ایوارڈ سے نوازا تھا۔ جناب رفیع نے یہ بھی کہا کہ مظفر پور سے الحاج غلام سرور کے بہت گہرے رشتے تھے۔ پروفیسر قمر اعظم ھاشمی، رفیق نور، ڈاکٹر محمد نور عالم خان اور اعجازی گھرانا وغیرہ ان کی اردو تحریک کو مضبوط بنانے میں کافی مددگار ثابت ہوئے تھے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *