اردو فروغ و تحفظ کے لیۓ سہیل اختر کا بہار حکومت سے پانچ مطالبات

اردو فروغ و تحفظ کے لیۓ سہیل اختر کا بہار حکومت سے پانچ مطالبات

پٹنہ : ۹/ جنورری (نمائندہ) بہار کے مشہور و معروف متحرک وفعال حافیظ سہیل اختر عرف منا انصاری صاحب نے وزیر اعلی نتیش کمار کو ایک مکتوب ارسال کیا مکتوب کے ذریعہ انہوں نے اردو فروغ و تحفظ کے لیے پانچ مطالبات کیۓ کہ تمام تر سرکاری اسکول،کالج اور یونیورسٹی کا سائن بورڈ اردو زبان میں لکھوانے کی اشد ضرورت ہے
2۔سرکاری سطح پر تمام خالی آسامیوں کا ازسر نو جائزہ لیکر ان اسامیوں پر اردو اہلیت رکھنے والوں کی تقرری عمل میں لائی جائے ۔
3۔تمام بلاک آفس،سبڈویزن،اور ضلع کلکٹریٹ میں خالی اردو مترجم،معاون مترجم اور ٹایپسٹ کی بحالی عمل میں لائی جائے
4۔تمام سرکاری فارمیٹ میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے
5۔آج کل تمام زبان اور موضوعات کے اساتذہ کا تمام اضلاع کے ڈائٹ کالجوں میں چھ روزہ رہائشی تربیت کا عمل نہایت ہی تزو احتشام کے ساتھ جاری ہے لیکن تاہنوز اردو زبان کیلئے اس تربیت کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے جبکہ سرکاری اسکولوں میں پچاس ہزار سے زیادہ اساتذہ اردو زبان کی تدریس کیلئے بحال ہیں اور انہیں بھی ٹریننگ کی ضرورت ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *