علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی(رحمہ اللہ) ایجوکیشنل ایوارڈ کے تحت طلبہ وطالبات کے مابین مسابقہ متون طالب علم کا شاندار اختتام

علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی(رحمہ اللہ) ایجوکیشنل ایوارڈ کے تحت طلبہ وطالبات کے مابین مسابقہ متون طالب علم کا شاندار اختتام
انسانی زندگی میں مسابقے کی جو اہمیت ہے اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اسی اہمیت کی وجہ سے پوری دنیا میں تعلیمی،ثقافتی،تربیتی اور دینی معاملات میں مسابقہ جاتی پروگرام آرگنائز کئے جاتے ہیں۔بالخصوص تعلیمی اداروں میں نت نئے ایجوکیشنل پروگرام رکھے جاتے ہیں تاکہ طلبہ وطالبات کی ذہنی استعداد میں بالیدگی پیدا ہو۔ان کے اندر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کا جذبہ اور شوق بیدار ہو۔اور اس میں کوئی شک نہیں کہ مسابقے کے اس دوڑ میں جامعہ امام ابن تیمیہ کے طلبہ وطالبات کا کوئی نظیر نہیں ہے۔سالوں بھر منعقد ہونے والے تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں میں وہ شریک ہوتے،اپنی صلاحیتوں میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ متنوع قسم کے انعامات حاصل کرتے ہیں۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی(رحمہ اللہ) کے تحت منعقد ہونے والا مسابقہ برائے متون طالب علم بھی ہے،جس میں کلیہ سید نذیر حسین محدث دہلوی اور کلیہ خدیجہ کبری تعلیم البنات کے طلبہ وطالبات جوق در جوق شریک ہوئے۔ذمہ داران ندوة الطلبة والطالبات نے ان طلبہ وطالبات کا تحریری امتحان لیا۔متوسطہ تا فضیلت کے لئے مسجد نبوی کے امام وخطیب ڈاکٹر عبد المحسن القاسم حفظہ اللہ کے مشہور متون طالب علم کے علیحدہ علیحدہ مستویات منتخب کئے گئے تھے۔اس اہم ترین مسابقے کے لئے جامعہ کے سینئر اساتذہ کرام نے نوع بنوع کے علمی سوالات تیار کئے تھے تاکہ طلبہ وطالبات کے حافظہ کا ٹھیک سے امتحان لیا جاسکے اور ان کی محنت کے اعتبار سے انہیں گراں قدر انعامات سے نوازا جاسکے۔واضح رہے کہ رئیس جامعہ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد لقمان السلفی حفظہ اللہ کے خصوصی ایما پر اس مسابقہ کے لئے ایک لاکھ روپے کا نقد انعام مقرر کیا گیا تھا۔جنہیں پوزیشن یافتہ طلبہ وطالبات کو بوازا جائے گا،نیز تشجیعی انعامات بھی دیئے جائیں گے تاکہ آئندہ بھی یہ مبارک سلسلہ جاری رہے۔
اس شاندار تعلیمی مسابقے کے انعقاد کے لئے گرامی قدر رئیس جامعہ حفظہ اللہ کے علاوہ رئاسة الجامعة،ندوہ الطلبة والطالبات کے ذمہ داران اور وہ اساتذہ ومعلمات شکریے کے مستحق ہیں جنہوں نے کسی طرح کا اپنا تعاون اس پروگرام کے لئے پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان سب کی خدمات کو قبول فرمائے اور جامعہ کو دن دونی رات چوگنی ترقی دے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *