*شولاپور سے بچّوں کے طبع زاد اُردُو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ ” آئینہ” کی رسم اجرا *

*شولاپور سے بچّوں کے طبع زاد اُردُو ڈراموں کا اوّلین مجموعہ ” آئینہ” کی رسم اجرا *

شولاپور- نامہ نگار (آفرین شیخ )شولاپور کی سرزمین اُردُو ڈراموں کے لیے جانی جاتی ہے ۔ یہاں اُردُو ڈراما ایک تحریک کے طور پر فروغ پا رہا ہے ۔
اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بروز جمعرات بتاریخ 11 جنوری کو ڈراما نگار ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے تحریر کردہ شولاپور سے بچّوں کے طبع زاد اُردُو ڈراموں کے اوّلین مجموعہ ” آئینہ” کی رسم اجراء عمل میں آئی ۔ یہ شولاپور سے شائع ہونے والا پہلا طبع زاد ڈراموں کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کا اجراء جناب بشیر پرواز صاحب کی صدارت میں اور جناب سندیپ کرانجے صاحب ، ایڈیشنل کمشنر ، شولاپور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ساتھ ، ڈرامانگار و ہدایتکار راجہ باغبان سر ، معروف موسیقار ساحر نداف سر ، معروف ڈراما فنکار تحسین احمد شیخ صاحب، عبد القادر ماشال صاحب، ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، نکہت نلّا مندو ، وسیم ، نکہت نلّا مندو کے دستِ مبارک عمل میں آیا ۔
اس موقع پر محمد حسین بخشی، مختار پیرمپلی، امین قریشی، عبدالشکور شور، مظہر شاہپورے، اسحاق باٹگھر، مزمل شیخ، ڈاکٹر باغبان کی والدہ خاتون بی، بھائی عبدالروف باغبان، محمد صادق باغبان، محمد رفیق باغبان، ذوالکفل سر، محممد اُسامہ ، محمد علقمہ ، جریر محمد ، ثمامہ محمد ، اہل خانہ کے علاوہ فوزیہ شیخ، ذاکر شاہپورے، ادریس پيرمپلی ، اشتیاق ترانایک ، ریاض سید، سوداگر سر، پانگل اسکول کا تدریسی و غیر تدریسی عملہ، دیگر معززین، والدین اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔
اس مجموعے کے اجراء پر موجود تمام مہمانان کے ساتھ ساتھ معروف قلمکار ایم۔ مبین صاحب (بھيونڈی)، شیخ حسین صاحب، (اورنگ آباد)، عدنان سرکھوت سر ( ممبئی)، سیّد شعیب ہاشمی صاحب ( ممبئی) ، فاروق سیّد صاحب (ممبئی ), ضیاء اللہ خان لودھی سر(ناگپور) ، ، ڈاکٹر مظہر عالم صدیقی سر (ممبئی)، ڈاکٹر خلیل صدیقی(لاتور) ، ڈاکٹر انیس الدین سر (جلگاؤں)، شکیل سر امراوتی ،عبد الروف باغبان (سانگلی) ،ساجد شیخ ( راےگڑھ)، انتخاب احمد شیخ(جُنّر) ، مہتاب کاکر مکر (شریوردھن)، عبد الکریم پٹیل ( ممبئی) ، سمیع مومن ( رتناگری)،گلریز سر( ناگپور)، میر افضل میر ، ،عبدالمنان شیخ، عبدالشکور شعور ، اختر شیخ، عبد الخالق شیخ ، عبدالغفار شیخ، یوسف عالم صدیقی ، حسین بخشی ، اعجاز شیخ ، اسحاق باٹگھر ، مزمّل شیخ ، عابد رنگریز ، عرفان لالکوٹ، کلیم باٹگھر، شمشاد شیخ ، شبنم باغبان ، محمد صدیق باغبان ، ذوالکفل باغبان ، ڈاکٹر شفیع چوبدار ،عمر فاروق باغبان ، زبیر ہپرگی، آصف اقبال ، اُسامہ مُحمّد ، علقمہ محمد ، عبد الخالق شیخ ،ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، نکہت نلّٰا مندو ، وسیم نلّٰا مندو ، ذاکر شاہ پورے، اشتیاق تاراناییک ، الطاف صدیقی، محسن ماشال ، محمود خطیب ، اور جملہ اسٹآف ، شائقین ڈراما اور دیگر احباب نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محسن ماشال، محمود خطیب، عظمیٰ استاد، سہیل مودّور، ارشد رنگریز وغیرہ نے کافی محنت کی۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *