جامعہ عثمانیہ دار السلام، صاحب گنج میں 75 واں یوم جمہوریہ کی تقریب کا شاندار اختتام

جامعہ عثمانیہ دار السلام، صاحب گنج میں 75 واں یوم جمہوریہ کی تقریب کا شاندار اختتام

یوم جمہوریہ ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس ضمن میں جامعہ عثمانیہ دار السلام تتریا، صاحب گنج، جھارکھنڈ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی ، حسب روایت صبح ساڑھے نو بجے قومی پرچم ترنگا کی کشائی کی گئی،اس کے بعد قومی ترانہ سمیت حب الوطنی پر مشتمل ڈھیر ساری نظمیں پڑھیں گئیں اور اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبان میں تقاریر پیش کی گئیں .

پرچم کشائی کے بعد جناب سہیل لقمان تیمی (نائب سکریٹری جامعہ ہذا) نے یوم جمہوریہ کی اہمیت و معنویت اور ہندوستانی جمہوریت کو درپیش چیلنجیز کا تفصیلی ذکر کیا، آپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی سلامتی اور آئین کی حفاظت کے لیے آپسی اتحاد کو فروغ دینا ضروری ہے ، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بروقت ہندوستانی جمہوریت کو طرح طرح کے چیلیجیز کا سامنا ہے جن سے اسے باہر نکالنا اور اس کے استحکام کے لیے نیک کوششیں صرف کرنا مسلمانان ہند کی اولین ذمہ داری ہے ، کیوں کہ آج فسطائی طاقتیں وطن عزیز سے جمہوریت کو ختم کر کے اسے ہندو راشٹر بنانے کا نہ صرف خواب دیکھ رہی ہیں، بلکہ اس کے لیے ہر ممکنہ کوششیں بھی کر رہی ہیں .

اسی طرح جناب عبد اللطيف اصلاحی (سکریٹری جامعہ ہذا) ،جناب نثار احمد خیری( نائب صدر جامعہ ہذا) اور جناب ہمایوں اصلاحی (صدر مدرس جامعہ ہذا) نے بھی سامعین سے خطاب کیا، انہوں نے دوران گفتگو زور دے کر کہا کہ آج آئین ہند کو شدید خطرات لاحق ہیں ، فسطائی طاقتیں اسے مٹانے پر کمر بستہ ہیں، ایسے میں اس بات کی شدید ضرورت ہو گئی ہے کہ ہر یوم جمہوریہ کی مناسبت سے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ہو، تاکہ ان کے حوصلے پست ہوں ـ

واضح رہے کہ اس تاریخی تقریب میں علاقے کی چیدہ چیدہ علمی و سیاسی شخصیات بھی شریک تھیں، جن میں کلیم اللہ اصلاحی ( نمائندہ سابق ضلع پریشد ٹھاکر گنگٹی، گڈا) ماسٹر ظہیر احمد (پیپل جوريا، گڈا) ماسٹر ثمیر احمد (کرما، گڈا) مولانا مفیض الدین مفتاحی (نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث گڈا )مولانا جعفر اصلاحی (امام و خطیب سبحان پور، صاحب گنج ) عبد الکریم اصلاحی (مہواکول، صاحب گنج )عبد المالک فیضی (گڈا، صاحب گنج ) ابو الحسن (بوچاہی، صاحب گنج ) اور مرشد عالم (رانگو کیتا، صاحب گنج ) نے اپنے اپنے قیمتی تاثرات پیش کیے ، طلبہ و طالبات کی تقاریر سماعت کر کے مسرت و شادمانی کا اظہار کیا، انہیں نیک دعاؤں سے نوازا اور جامعہ ہذا کی تعمیر و ترقی میں بھرپور تعاون کرنے کا عزم مصمم بھی کیا ـ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *