تاریخی اہل حدیث بستی پیپل جوريا (گڈا ،جھارکھنڈ ) کی جامع مسجد میں ڈاکٹر عبد الغفار السلفی /حفظہ اللہ کا پر مغز خطاب

تاریخی اہل حدیث بستی پیپل جوريا (گڈا ،جھارکھنڈ ) کی جامع مسجد میں ڈاکٹر عبد الغفار السلفی /حفظہ اللہ کا پر مغز خطاب

پیپل جوريا،منڈرو گڈا، جھارکھنڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ، یہ اپنے علاقے کی ایک تاریخی اہل حدیث بستی ہے،علما و فضلا اور طلبہ و طالبات کی کثرت ہے، یہاں ہر طرف عقیدہ توحید کا بول بالا ہے اور علم کی شمعیں فروزاں ہیں، اس کی آبیاری و آب پاشی میں جماعت کے قدیم و جدید علما و فضلا اور دعاۃ و مبلغین کا کردار ناقابل فراموش ہے ـ

قابل ذکر یہ ہے کہ اس میں قدیم زمانے سے ہی گاہے بگاہے ملک کے نامور واعظین و مقررین کا دعوتی دورہ ہوتا آ رہا ہے، جن میں مولانا عبد الرؤوف جھنڈا نگری /رحمہ اللہ، مولانا اسلم کانپوری /رحمہ اللہ مولانا مختار انصاری /رحمہ اللہ، مولانا عبد الحميد رحمانی/رحمہ اللہ اور مولانا عزیر شمس /رحمہ اللہ کے والد گرامی مولانا شمس الحق /رحمہ اللہ قابل ذکر ہیں، اس کی ایک تازہ ترین کڑی بتاریخ 9 فروری 2024 ء بروز جمعہ دیکھنے کو ملی ـ

مذکورہ تاریخ کو وطن عزیز کے ایک ہر دلعزیز اور نامور اردو مقرر عزت مآب جناب ڈاکٹر عبد الغفار السلفی/حفظہ اللہ( بنارس، اتر پردیش) کی تشریف آوری ہوئی، آپ نے یہاں کی تاریخی جامع مسجد میں (گناہوں کے اثرات) کے عنوان پر مدلل اور پر مغز خطاب کیا، آپ کا یہ خطاب سماعت کرنے کے لیے فرزندان اسلام اور حاملین کتاب و سنت سے پوری مسجد کچھا کچھ بھری ہوئی تھی ـ
مقرر موصوف نے اپنے خطاب میں گناہوں کے
کئی ایک اثرات کا تفصیلی ذکر کیا، آپ نے کہا کہ گناہ کا ایک اثر یہ ہے کہ گنہگار انسان اپنے دل میں ایک مہلک تاریکی اس طرح محسوس کرتا ہے جیسے شب دیجور کی تاریکی ہو وہ تاریکی کو اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ گناہوں کی دنیا کا ایک پریشان حال بسیرا بن جاتا ہےـ

آپ نے دوران خطاب یہ بھی کہا گناہوں کا ایک اثر یہ بھی ہے کہ گنہگار کے معاملات میں طرح طرح کی دشواریاں پیدا ہو جاتی ہیں،بروقت پورا عالم اسلام طرح طرح کی دشواریوں کا شکار ہے جس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ آج ہماری اکثریت گناہوں میں مستغرق ہے، ہم زوال و انحطاط کے شکار ہیں اور اپنی زندگی کی اکھڑی اکھڑی سانسیں لینے پر مجبور ہیں، ہر کوئی ہماری بیخ کنی پر کمر بستہ ہے ـ
اخیر میں مقرر موصوف نے زور دے کر کہا کہ حقیقی چین و سکون کی حصول یابی کے لیے ناگزیر ہے کہ ہم اپنے اپنے گناہوں کو یاد کریں اور ان سے علی الفور توبہ کریں اور اس بات کا عزم کریں کہ اب ہم کتاب و سنت کی روشنی میں اپنی حیات مستعار گزریں گے ـ اللہ ہمارا حامی و ناصر ضرور بنے گا ـ

نماز جمعہ کے بعد آپ کے خوشہ چینوں اور مداحوں جن میں مولانا عبد القدوس نجمی (امام و خطیب جامع مسجد پیپل جوريا) کلیم اللہ اصلاحی (نمائندہ سابق ضلع پریشد ٹھاکر گنگٹی، گڈا) ماسٹر ظہیر احمد،مولانا سہیل لقمان تیمی (مدیر اعلیٰ ماہنامہ مجلہ فانوس گڈا) مولانا اسحاق احمد عالی، مولانا سفیر الدین سلفی، مولانا عبد الوکیل مفتاحی اور قاری مقبول احمد وغیرہ نے آپ سے خصوصی ملاقات کی، سبھوں نے آپ سے مل کر مسرت و شادمانی کا اظہار کیا ، آپ کو ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی نوازا اور اسی طرح بار بار آنے کی پر خلوص دعوت بھی دی ـ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *