پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مانگی معافی

پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے مانگی معافی
گزشتہ روز مدھیہ پردیس سے بی جے پی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے ایک متنازعہ بیان دیاجس میں انہوں نے گاندھی جی کا  قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کو دیش بھکت بتایا اور کہا کہ وہ دیش بھکت تھے ہیں اور رہیں گے ۔اور جو لوگ ان کو دہشت گرد بتا رہے ہیں وہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھے اور اس بار کے الیکشن میں ایسے لوگوں کو جواب دیا جاۓ گا۔
اس بیان کے بعد پرگیہ ٹھاکر کی چو طرفہ مذمت ہوئ آخر کار شام ہوتے ہوتے اپنے بیان پر نظر ثانی کرتے ہوۓ معافی مانگ لی ۔اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیا دگوجیہ سنگھ اپنے اس بیان کے لیۓ معافی مانگیں گے جس میں انہوں نے ذاکر نایک کوامن کا مسیحا بتایاتھا اور مزید کہا کہ کیا کانگریس ابھی بھی یہ بات مانتی ہے کہ افضل گرو کو عدالت سے انصاف نہیں ملا؟کیا کانگریس مانتی ہے کہ 26/11کے حملہ کے پیچھے سنگھ کا ہاتھ تھا اور اجمل قصاب بے قصور تھا۔
واضح ہو کہ فلم اداکار اور سیاس رہنما کمل حاسن نے ایک بیان دیا تھا کہ آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ناتھو رام گوڈسے تھا جس نے گاندھی جی کا قتل کیاتھا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *