تیرے دربار میں جھکنا مقدر کر دے جوہر کا

حمد باری تعالی

جہاں بھی میں نظر ڈالوں، تری قدرت نظر آئے
مجھے ہر چیز میں یا رب! تری عظمت نظر آئے

ستارے چاند سورج آب و گِل انساں
تری ہر ایک خلقت میں بڑی ندرت نظر آئے

عبث کچھ بھی نہیں اس کارخانے میں مرے مولا
کبھی جو غور سے دیکھوں بڑی حکمت نظر آئے

بصیرت ختم ہے ان کی، جو پوجے ایک سے زائد
کشادہ کر دے ان کا دل، تری وحدت نظر آئے

ترا جب نام لے کر میں شروع کرتا ہوں اپنا کام
یقیناً اس میں آخر تک بڑی برکت نظر آئے

ہوا آغاز جب سے ہے مقدس ماہ رمضاں کا
ہمیں پہلے سے بھی زیادہ تری شفقت نظر آئے

ترے دربار میں جھکنا مقدر کر دے جوہر کا
کرم کر دے تو یہ بھی کہ تری قربت نظر آئے

نسیم جوہر تیمی
جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *