شوال کے چھ روزے کی حقیقت و فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شوال کےچھ روزےکی حقیقت وفضیلت

از:محمد ضیاءالحق ندوی

 

ماہ رمضان کے ختم ہوتے ہی جس مہینہ کاآغاز ہوتاہے وہ ماہ شوال المکرم ہے ۔شوال کےچھ روزے رکھنا مستحب ہے، اوریہ چھ روزےشوال کی دوسری تاریخ سےآخری شوال تک پےدرپےبھی رکھےجاسکتے ہیں اور ناغہ کے ساتھ بھی، نیز اس چھ روزے کی بہت زیادہ فضیلت وارد ہے چنانچہ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سےمروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےارشادفرمایا:جس نے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد ماہ شوال المکرم کے چھ روزے رکھےتو اس کایہ عمل پورے سال کےروزے رکھنے کےبرابر ہے”صحیح مسلم. جامع ترمذی .

اللہ جل شانہ کی شان کریمانہ ملاحظہ کیجیئے ایک نیکی کاثواب کم ازکم دس گنا عطاء فرماتے ہیں ارشادباری تعالی ہے”جو شخص نیک کام کرےگا اس کواس کا ثواب دس گنا ملیں گے اور جوشخص براکام کرےگا اس کواس کےبرابر ہی سزاملےگی اوروہ ان پرظلم نہ ہوگا “سورہ انعام ۱٦٠اہل ایمان پراللہ جل شانہ کایہ بہت بڑا فضل و احسان ہے کہ جو ایک نیکی کرےگااس کا بدلہ دس نیکیوں کےبرابرعطا فرمائے گا اور یہ اجر و ثواب ہے کم سے کم درجہ ہے، مذکورہ آیت کریمہ کی تفسیر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بزبان خود فرمائی ہیکہ “جعل اللہ الحسنۃ بعشرامثالھا فشھربعشرۃ أشھروستۃأیام بعدالفطرتمام السنۃ” نسائی.” اللہ تعالی نےنیکی کاثواب دس گنا رکھاہے،اس لئے رمضان المبارک کاایک مہینہ دس مہینوں کےبرابر،اورچھ دن عیدالفطر کے بعد دو مہینوں کے برابرہے، یعنی تین سوساٹھ دن کاایک سال ہوتاہے اورجب ہم رمضان المبارک کےتیس روزے کودس سے ضرب دیتے ہیں تو تین سودن (دس ماہ) کے برابرہوتے ہیں اور شوال المکرم کےچھ روزے کو دس سے ضرب دینے پر ساٹھ دن(دوماہ) ہوتے ہیں گویا اس طرح سےپورےسال روزےرکھنے کےبرابر ہوگیا”علماء کرام اس روزے کی حکمت اورفائدہ یہ بیان فرماتے ہیں کہ یہ روزے رمضان المبارک میں رکھےگئےروزوں کی کمی اورنقص کوپورا کرتے ہیں اور یہ چھ روزےاس کےبدلے میں ہیں،کیونکہ روزہ دارسے کچھ نہ کچھ کمی ونقص اورگناہ سرزد ہوجاتاہے، اللہ جل شانہ اس کوتاہی اورکمی ونقص کودرگزر فرمادیتاہے،اورحضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا”جس شخص نے شوال المکرم کےچھ روزے رکھےتووہ گناہوں سےاس طرح پاک وصاف ہوجاتاہے حس طرح بچہ اپنی ماں کےپیٹ سےپیدا ہوتےوقت گناہوں سےپاک ہوتاہے”الترغیب والترھیب.

اللہ جل شانہ ہمیں شوال المکرم کے چھ روزے رکھنے کی توفیق نصیب فرمائے آمین.

*واللہ ولی التوفیق*

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *