عبید نظام
گروپ ایڈیٹر۔ اڑان نیوز
ساتویں مرحلہ کے الیکشن ختم ہونے کے ساتھ ہی تمام نیوزچینلز نے اپنے اپنے ایگزٹ پول دینے شروع کر دیے ہیں، جس میں کم وبیش ھندوستان کے تمام اہم چینل شامل ہیں جیسے ری پبلک،اےبی پی،نیوز 18،این ڈی ٹی وی،آج تک ،انڈیا ٹوڈے وغیرہ ۔ جب کہ ووٹ کی گنتی 23مئی کو ہونے والی ہے اور نتیجہ بھی اسی دن آئیگا۔
رہی بات ایگزٹ پول کی توبی جے پی 2019 کے اندر پھر سے ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھرتی ہوئی نظر آرہی ہے اور کانگریس ایک بارپھر عوام کو اپنی طرف مائل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی 306 سیٹوں پر کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ نتیجہ مودی جی کہ اس نعرہ کو درست ثابت کر رہی ہے”اب کی بار 300پار”اور کانگریس کو132سیٹوں پر محدود ہوتی دکھائی دے رہی ہے اور جو پارٹیاں ان دونوں سے الگ ہیں ان کو 104 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
اور دوسری طرف غیر بی جے پی حکومت کے لیے اپوزیشن اپنے سیاسی خلش کو بھول کر اتحاد کرنے کی کوشش کر رہا جس میں آندھراپردیش کے وزیراعلی چندر بابو نائیڈو پیش پیش ہیں اور وہ یکے بعد دیگرے تمام سیاسی رہنماؤں سے مل رہے ہیں۔ ملی جانکاری کے مطابق انہوں نے ماکپا صدر سیتا رام یچوری ،کانگریس صدرراہل گاندھی ،این سی پی لیڈر شرد پوار ،شرد یادو سے ملاقات کی اور اس کے بعد لکھنؤ میں ایس پی صدر اکھیلیش یادو بی ایس پی سپریمو مایاوتی سے ملاقات کی ۔
اب کانگریس اپنے سیاسی بقا کو بچانے کے لیۓ تیسرے مورچہ کا سہارا لے گی اس کے علاوہ کوئ راستہ بھی نہیں ہے ۔خیر اب 23 مئی کے نتیجہ کا انتظار کریں کیا ہوتا ہےاور تب تک ان ایگزٹ پول سے اپنی توجہ ہٹا لیں۔
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/