دوستی لازم ہے زندگی کے واسطے

دوستی لازم ہے زندگی کےواسطے!

تحریر۔۔۔ فیض اکرم بشیرالدین

 

احباب، یقیناً لفظ “دوست اپنے اندر گراں قدر اپنائیت اور خلوص سے پیکر جذبوں کو ایک بحر بیکراں کی طرح سنبھالے ہوا ہے یوں تو زندگی میں رشتے بہت ملا کرتے ہیں لیکن اس عالم رنگ و بو میں ایک ایسا عظیم رشتہ بھی ہے جس سے زندگی اور اس کے سنہرے پل ملا کرتے ہیں زندگی میں ہر رشتےکی اپنی ایک الگ شناخت اور ضرورت و اہمیت ہوتی ہیں “جس طرح پانی کی پیاس دنیاکی کسی نعمت سے مٹائ نہیں جاسکتی بعینہ “دوستوں کی کمی کو دنیاکی مال ومتاع دولت وثروت اور آسائش و فراوانی سے پورا نہیں کیاجاسکتا ۔ جو خوشی اپنوں کے ساتھ میسر نہیں آتی وہ دوستو کے ساتھ بیٹھ کر حاصل ہوجاتی ہے ۔

احباب ” مجھے وہ بیتے پل خوب یاد ہے کہ کس طرح سے ہم اپنے مخلص دوستوں کے ساتھ ایک جگہ بیٹھ کر کینٹین کےسموسے اور پوریاں کھایا کرتے تھے اسی جگہ چائے اور کھاڑی بھی خوب کھایاکرتےتھے لیکن جہاں تک ناچیز نے محسوس کیاہے کہ جتنی خوشی ہمیں دوستوں کے ساتھ مل کر پانچ روپئے کےسموسے اور پوریوں میں مل جاتی تھی اتنی خوشی آج ہمیں دوستوں سےدور رہ کر کسی بڑے سے بڑے اور مہنگے ہوٹلوں میں اکیلےکھانے سے نہیں ملتی، اسی لئے میں کہتاہوں کہ دوستی لازم ہے زندگی کےواسطے اور دوستوں سے والہانہ عقیدت بھی یوں تو دوستی کے باب کو کئ زمروں میں منقسم کیا گیا ہے لیکن میں جس دوستی کی بات کررہاہوں وہ انتہائ خوبیوں کے متحمل ہیں جو اپنے اندر خوشی ، وفا ، خلوص، زہد و تقویٰ، عزت و پارسائ اور ہم نیچر و کلچر جیسے ممتاز اوصاف کے بحر بیکراں کی موجیں تھامے ہوا ہے ۔اور یہ سب اس لئےکہ ایک سچا دوست زندگی کے ہر موڑ پر ابھرنے والے پیچیدہ مسائل و خطرات اور آتش و انگارے کا سینہ کھول کر مقابلہ کرنےکو ہمہ تن تیار رہتے ہیں۔ سچ فرمایا ہے عقل مندوں نے کہ انسان بھائ کے بغیر تو جی سکتاہے مگردوست کےبغیر نہیں ۔ دوستوں سے جب جدائ کی گھڑی سمٹنے لگتی ہے تو ٹرین کےسیٹی کیطرح موصوف دوست کےجدائ کی گھنٹی دلوں کے صحن میں بجنے لگتی ہیں اور محسوس یوں ہوتا ہے کہ جیسے جسم سے روح کا خروج ہو رہا ہو اور جب ہم ان سے دور ہوجاتے ہیں تو ان کی یادیں دلوں پر قبضہ جمالیتی ہیں جیسے کہ خود ان کا اپناسرمایہ ہو لیکن کر بھی کیاسکتے ہیں اس میں بے چارے دل کا کیا قصور دوستی تو آخر ہمیں بھی نبھانی ہے واقعی ” سچےدوست کسی فرشتے سے کم نہیں ۔

اللہ رب العزت دنیاکےتمام دوستوں! کو سلامت رکھے ان کی دوستی میں مزید نکھار پیدا کر دے آمین اور کسی دوست کو مدت تک جدانہ رکھے آمین یارب العالمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *