نوجوان نسل کی اہم ترین ذمہ داریاں

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

از:سرفراز عالم ابوطلحہ ندوی بابوآن ارریہ.

نوجوان نسل کی اہم ترین ذمہ داریاں ئ “

 

آج ہم نہایت ہی پر آشوب وپر خطر دور سے گزر رہے ہیں، ہر طرف مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وقت کے ساتھ حالات بھی اپنا کروٹ بدلتا نظر آرہا ہے ہر کس و ناکس اپنی زندگی کے داؤ پیچ میں الھجا ہوا ہے معاشرہ بد اخلاقی وبد مزاجی کی طرف تیزی سے بڑھتا جارہا ہے، امن و امان کا جنازہ نکلتا دکھ رہا ہے، انسانیت کشی کا بازار گرم ہے، لٹیروں کی لٹیری سرعام ہر سو پھیلتا جارہا ہے، ضعیف وناتواں اور مفلسوں کی جانیں داؤں پر لگی ہوئی ہیں ، مظلوم اپنی مظلومیت کا رونا رو رہا ہے، لیکن اس کی اس آشفتگی پر کسی کو ترس نہیں آ رہا ہے، ایسے نازک ترین حالات میں نوجوان نسل کی اہم ترین ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ اپنے ذریعے معاشرے میں پھیلے تمام منہیات وبرائی کا قلع قمع کریں، اور سماج کے ہر طبقے کو اپنے ساتھ رکھ کر بہترین حوصلہ افزائی کا گلدان پیش کریں، جس کے نتیجے میں ایک اچھا معاشرہ تشکیل پائے گا، اور ہماری نئی نسل کی آبیاری ہوتی ہوئی نظر آئے گی ،اور اسی طرح نوجوان نسل کی سب سے اہم ترین ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ” امر بالعمروف ونہی عن المنكر” کو اپنا آئیڈیل ونمونہ بنائیں، اور اخلاق حسنہ سے اپنے آپ کو معمور ومستحکم کریں، اور اخلاق حسنہ کے مضبوط و مستحکم ہتھیار کو اپنے لئے بہترین دولت سمجھیں، تمام گھروں کی تلاشی لے کہ کون کھانے کے نوالے کو ترس رہا ہے، ان کی اس دکھ درد کو محسوس کریں، امن و امان کی سوداگری پورے ملک میں اور جو جہاں جس علاقے میں ہوں اسے پھیلایا کریں،دعوتِ دین کی اشاعت کو ہر سو عام کریں، اور اشاعت اسلام کی تعلیمات کو عام کریں، اسی طرح حاجت مندوں کی حاجت روائی کو لازم پکڑیں، ان تمام چیزوں کا مخرج ومخزن صرف اور صرف اسلامی قلعوں میں تلاشا کریں، تو وہ دن دور نہیں کہ پوری دنیائے انسانیت ہماری مثالیں پیش کرنے میں تھکتے نظر نہیں آئیں گے، اس طرح ہماری آخرت بھی سنور جائے گی، اور ہمارا مشن بھی کامیاب ہوجائے گا، بشرطیکہ ان چیزوں کو اخلاص للہیت کے ساتھ کیا جائے، اس جانب نوجوان نسل آگے آئے،اور ہر قریہ ہر گاؤں، ہر سماج، ہر معاشرہ کو امن کا گہوارہ بنائیں، اسی طرح نوجوانوں کے کردار اور انکی محنت و مشقت تیز رفتاری کے ساتھ میدان عمل میں فٹ ہونا چاہئے، تب جا کر نوجوان نسل ترقی وعروج کے بام ثریا کو پار کر سکے گا، اور دنیا وآخرت کا سامان مہیا کرنا نوجوان نسل کے لئے آسان ہوگا،

 

اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *