نظم

نظم

یا خدا ہم سے ایسی ہوئی کیا خطا

ہو گیا ہم سے ناراض کیوں تو بتا

بند ہے اب ہمارے لیۓ گھر ترا

تو دکھا دے ہمیں بس کوئی راستہ

مسجدیں کھول دے ہے یہ تجھ سے دعا

ہو گیا ہم سے ناراض کیوں تو بتا

چھوڑ کے در کو تیرے میں جاؤں کدھر

تیری چوکھٹ پہ جھکتا رہے میرا سر

اب میں تائب ہوں تجھ سے اے میرے خدا

ہو گیا ہم سے ناراض کیوں تو بتا

ہم ہیں نادم کہ ہم سے ہوئی ہے خطا

معاف کر دے کہ تو معاف کرتا سدا

سن لے رستم کی توبہ یہ ہے التجا

ہوگیا ہم سے ناراض کیوں تو بتا

غفران ہاشمی نوشاد عالم

لالچنڈیہ جامتارا جھاڑ کھنڈ

موبائل:9398556264

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *