آہ ڈاکٹر شبیر نہیں رہے

 

((جامعہ امام ابن تیمیہ کی مجلس تنفیذی کے معزز رکن گرامی قدر جناب ڈاکٹر شبیر احمد صاحب کا انتقال پُر ملال))

امام ابن تیمیہ چند نبارہ کو جن اصحابِ عزم وحوصلہ نے ترقی وعروج تک پہنچایا ان میں ایک اہم نام جناب ڈاکٹر شبیر احمد(چندنبارہ) کا ہے.موصوف پیشہ سے ایک قابل اور سینئر سرکاری طبیب تھے.ایک زمانے تک بیرگنیاں میں خدمات انجام دیتے رہے.چند سالوں قبل سبکدوش ہوئے تھے.جامعہ کے ہسپتال میں بھی انہوں نے ایک عرصہ تک طلبہ وطالبات کا علاج ومعالجہ کرتے رہے.
پچھلے کچھ ماہ سے مسلسل بیمار چل رہے تھے. اور آج اللہ کے پیارے ہوگئے.انا للہ وانا الیہ راجعون
جب سے ان کی طبیعت ناساز ہوئی اس وقت سے بانئی جامعہ علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی حفظہ اللہ اور میں خود ہمیشہ ان کی خبر گیری کرتا رہا،ان کے پسماندگان کو حوصلہ دلاتا رہا.
یقینا ان کی وفات سے پورا علاقہ آج سوگوار ہے.وہ پورے علاقہ کی شان اور فخر سمجھے جاتے تھے.خاص طور سے مشکل وقت میں جامعہ کے کام آتے تھے.
اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے بچوں کو صبر جمیل کی توفیق دے.آمین
ان کی اچانک وفات پر بانئی جامعہ،رئیس جامعہ،اساتذہ جامعہ اور مجلس تنفیذی،مجلس عمومی،مجلس تعلیمی اور دائمی کمیٹی کے تمام اراکین نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے لئے دست بدعا ہیں کہ اللہ ان کی بشری لغزشات کو درگزر فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلا مقام عطا کرے.
ان شاء اللہ تفصیلی معلومات بعد میں قلمبند کیا جائے گا.
غم زدہ
عبد الرحمن عبید اللہ تیمی
نائب مشرف اعلی جامعہ ومرکز

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *