تعلیم کےبغیرکامیابی کاحصول ممکن نہیں

“تعلیم کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں ”
میر ساحل تیمی
یہ بات امر مسلم ہے کہ تعلیم کامیابی کا زینہ ہےاورایک بیش بہا خزینہ ہے تعلیم سے ہی ایک انسان کا کردار مزین ہوتا ہے تعلیم کے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں تعلیم سے ہی ایک انسان حلال و حرام کے درمیان تمیز کرتا ہے حق و باطل کے مابین فرق کرتا ہے اسی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اللہ نے سب سے پہلے جو آیت کریمہ نازل کیااس میں کہا “اقرا” پڑھ یہ آیت اس بات پر غمازی کر رہی ہے کہ علم کا طلب کرنا از حد ضروری ہے علم سے ہی ایک پڑھے لکھے اور جاہل میں فرق ہوتا ہے “قل ھل یستوی الذین یعلمون والذین لایعلمون” اور اللہ کے پیارےرسول نے فرمایا کہ علم کا طلب کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے لیکن افسوس ہے کہ آج لوگ اپنے بال بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے چاندی کے چند سکوں کی خاطر کم عمر میں ہی اس سے کاٹھمنڈو,ممبئ
بنگلور, جیسے شہروں میں بھیج دیتے ہیں اور یہ بچہ رات رات بھر کام کرتا ہے اور ذرا ذرا سی غلطی ہونے پر بے رحم سیٹھ لوگوں سے گالیاں سنتا ہے۔میں ان بھائیوں اورماؤں سے التماس کرتا ہوں کہ آپ اپنے بچو اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی کوشش کریں قال اللہ اور قال الرسول کو سکھانے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنی زندگی صحیح ڈھنگ سے گزارے اور امام ابن تیمیہ اور امام ابن قیم جیسے بنیں
اس کے علاوہ ایک اور رجحان جو ہمارے سماج میں بڑھتا جا رہا وہ ہے عصری تعلیم کا لوگ صرف اپنے بچے کوڈاکٹر انجنیئر اور افسر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ دنیاوی اعتبار سےکامیاب ہو اور بہت ساراروپیہ پیسہ کماکر لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو بڑا دکھاسکے ۔
اور ایک طرف لوگ اپنی لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھتے ہیں ان کو یہ کہہ کر گھروں میں بیٹھا دیتے ہیں کہ تمہیں اعلی تعلیم حاصل کر کے کیا فائدہ تمہارا کا کام چولہا جلانا اور گھر کی صفائی کرنا ہے یہ نہایت ہی گھٹیا اور کمتر سوچ ہے ہمیں سوچ کو بدلنا ہے کہا جاتا ہے “سوچ کو بدلیے نظام خود بخود بدل جائے گا
ابھی حال ہی میں ایک مسلم لڑکی جو چمپارن کی تھی انہوں نے جو کامیابی حاصل کی اس پر ملک اور گاؤں والوں نے فخر کیا اور یہ کہنے پر مجبور ہوگۓکہ لڑکیوں کو تعلیم دلایاجایے ان کو آگے بڑھایا جائے تاکہ وہ جس گھر میں جائے تو اپنی علم کی روشنی سے خاندان کو منور کر دے .
ماحاصل یہ کہ تعلیم وہ زیور ہے جس سے انسان کا کردار سنورتا ہے. کسی بھی قوم یا معاشرے کےلیےکےلیےتعلیم ہی ترقی کاضامن ہے ہم اور آپ اگر چاہتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ ایک خوبصورت اور صالح معاشرہ بنیں توہمیں چاہیے۔ کہ ہم اپنی اولادوں کو علم کے دولت سے سے مزین کریں.

تحریر:میر ساحل تیمی نرکٹیاوی
مدرس: مدرسہ سلفیہ نرکٹیا روہت نیپال

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *