جامعہ نور اور جمالیہ کوثر نے جھارکھنڈ کے دسویں سالانہ نتائج میں اول پوزیشن حاصل کیا ۔

جامعہ نور اور جمالیہ کوثر نے جھارکھنڈ کے دسویں سالانہ نتائج میں اول پوزیشن حاصل کیا ۔

جھارکھنڈ / مدھوپور ( پریس ریلیز

جھارکھنڈ اسکول اگزامینیشن بورڈ کے ذریعہ جاری دسویں بورڈ کے سالانہ نتائج میں جامعہ نور  بنت محمد ساجد حسین اور جمالیہ کوثر بنت محمد عرفان انصاری  مقام عام تلہ بھیروا مدھوپور جھارکھنڈ نے اول پوزیشن لاکر اپنے والدین سمیت علاقے کا نام روشن کیا۔

 

وہ( ریڈ کارپیٹ اسکول بھیروا روڈ مدھوپور جھارکھنڈ) کی طالبہ تھی انہوں نے اپنی اس بہتر کار کردگی کا سہرا اپنے والدین کے سر باندھا ہے ۔  اسکی اس کامیابی پر ریڈ کارپیٹ اسکول بھیروا روڈ مدھوپور جھارکھنڈ  کے ڈائریکٹر ریحان رضا، پرنسپل رضوان رضا خان،اسسٹینٹ پرنسپل سوکریتی میڈم، مامو شعیب اختر سمیت اسکول کے تمام اساتذہ نے مشترکہ طور پر مبارکباد پیش کیا۔

 

واضح رہے کہ اسکے اس کامیابی کے پیچھے والدین کے ساتھ ساتھ مامو شعیب اختر کا بہت بڑا رول رہا ہے۔ نامہ نگار کو  اسکے نانا صوفی عبد الحنان نے بتایا کہ جامعہ نور اور جمالیہ کوثر  دونوں بچپن سے ہی ذہین ہے یہی وجہ ہے کہ آج اسکو جھارکھنڈ بوڑڈ کے جانب سے دسویں سالانہ نتائج میں بہتر کامیابی ملی ہے  ۔ جامعہ نور اور جمالیہ کوثر اس نامہ نگار کو بذریعہ فون بتائی کہ ہم دونوں کی اس بہتر کامیابی کا سہرا   ہمارے پورے خاندان کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کی دلی خواہش ہے کہ آئی ،اے،ایس آفسر بن کر سماج و معاشرے کی خدمت کروں مزید اس کی اس کامیاب پر اسکول کے تمام اساتذہ سمیت دادا، دادی، نانا نانی، مامو، خالو اور بھائیوں نے دلی مبارکباد پیش کیا ہے

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *