سنو اب کرونا کا پہرہ بہت ہے

نظم

سنو اب کرونا کا پہرہ بہت ہے

بچو اس بلا سے کہ خدشہ بہت ہے

 

وبا اب تباہی مچانے لگی ہے

سنا ہے کہ لوگوں کو نزلہ بہت ہے

 

لگے ہیں لگاتار جو خدمتوں میں

انہیں پر مسلسل یہ حملہ بہت ہے

 

پریشاں بہت ہیں سبھی اس وبا میں

اجل پر ابھی اس کا قبضہ بہت ہے

 

دعائیں کرو کر لو راضی خدا کو

ابھی وقت ہے اور وقفہ بہت ہے

 

نہ گھومو پھرو ان دنوں خوب عالم

سنا ہے ہواؤں سے خطرہ بہت ہے

 

عالم فیضی

 

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *