درس قرآن
ان اللہ لایستحی ان یضرب مثلامابعوضۃ فما فوقھا۔
بیشک اللہ تعالی اس بات سے نہیں شرماتاہے کہ وہ مچھر یا اس جیسی چیزوں کی مثال بیان کرے
فاماالذین آمنوا فیعلمون انہ الحق من ربھم۔
جن لوگوں نے ایمان لایا وہ جانتے ہیں کہ وہ حق ہے ان کے رب کی طرف سے
واماالذین کفروا فیقولون ماذااراداللہ بھذامثلا۔
اور کافرکہتےہیں کہ اللہ تعالی کا کیا ارادہ ہے ان جیسی چیزوں کا مثال بیان کر کے
یضل بہ کثیرا ویھدی بہ کثیرا۔
ان جیسی چیزوں کا مثال بیان کر کے خدا بہتوں کو گمراہ کرتاہے اور بہتوں کو ہدایت بخشتا ہے
وما یضل بہ الاالفاسقین
اور گمراہی بھی تو نافرمانوں کے لیے ہی ہے
الذین ینقضون عھداللہ من بعد میثاقہ
جو لوگ اللہ کےعہد کو توڑتے ہیں اس پر پختہ اقرار کرنے کے بعد
ویقطعون ماامراللہ بہ ان یوصل ویفسدون فی الارض۔
اور اللہ تعالی نے جن چیزوں کو جوڑنے کا حکم دیا ہے اس کو کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں
اولئک ھم الخاسرون۔
یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
اپنے مضامین اور خبر بھیجیں
udannewsdesk@gmail.com
7462884092
ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں
https://www.facebook.com/udannewsurdu/