مناجات

_____مناجات_____

*عالم فیضی*

الہی تو مجھ کو دکھا دے مدینہ

ہے خواہش مری تو گھما دے مدینہ

 

تمنا بہت اس کے دیدار کی ہے

مقدر میں میرے سجا دے مدینہ

 

وہاں کی ہے گلیوں سے مجھ کو محبت

نگاہوں میں میرے بسا دے مدینہ

 

چلا جا ؤں میں سارے ارمان لے کر

خدا یا مجھے اب گھما دے مدینہ

 

دیارِ نبی کو میں دیکھوں نظر سے

قدم کو مرے تو بڑھا دے مدینہ

 

برستی ہے رحمت ترے نور کی واں

ہے رونق وہ کیسی بتادے مدینہ

 

فضیلت بہت ہے حدودِ حرم کی

ثوابوں کی خاطر بھجا دے مدینہ

 

پہنچ کر وہاں دیکھ لوں روض اطہر

ٹھکانہ مرا اب بنا دے مدینہ

 

اجل مجھ کو آئے نبی کے نگر میں

جسد کو مرے تو رکھا دے مدینہ

 

خدا سے دعائیں یہ کرتا ہے عالم

کسی بھی طرح تو دکھا دے مدینہ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *