شیوہر کی سرزمین پر تیجسوی یادو کا پرتپاک استقبال۔

شیوہر کی سرزمیں پر تیجسوی یادو کا پرتپاک استقبال ۔

 

محمد ارشد صدر ضلع کانگریس شیوہر نے چادر اوڑھا کر تیجسوی یادو کو خوش آمدید کہا۔

بہار میں بہت جلد انتخاب ہونے والا ہے اس کے مد نظر کیا چھوٹے کیا بڑے ہر ایک لیڈر زمین پر اتر چکے ہیں گلی اور محلات کا خاک چھان رہے ہیں لوگوں سے مل رہے ہیں ان کی باتیں سن رہے ہیں اور اپنے پارٹی کے امیدوار کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دے کر جیتانے کی بات کررہے ہیں اج شیوہر حلقہ اسمبلی میں اپنی پارٹی کا پرچار و سرکار کرنے کے لئے تیجسوی یادو تشریف لائے ان کا پر جوش استقبال محمد اسد کانگریس ضلع صدر نے چادر اوڑھاکر کیا ۔شیوہر حلقہ اسمبلی میں راجد اور جدیو کے امیدواروں کے درمیان لڑائی واضح طور پر دیکھائی دے رہی ہے ۔جدیو سے دومرتبہ ایم ایل اے رہ چکے شرف الدین تیسری مرتبہ اپنی قسمت کو ازما رہے ہیں جب کہ سمت مخالف میں انند موہن اور لبھلی انند کا بیٹا چیتن انند جدیو کی ٹکٹ سے اپنی قسمت کو ازما رہے ہیں ۔چیتن انند کی دعوت پر اج ان کے پرچار کے لئے تیجسوی یادو تشریف لائے ۔ان کو دیکھنے اور ان کے خطاب کو سننے کے لئے شیوہر کی عوام ٹوٹ پڑی ۔پورے میدان میں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی اس مناسبت سے موصوف یادو کا پر مغز خطاب ہوا انہوں نے اپنے خطاب میں مخالفین پر جم کر وار کیا بی جے پی کو دنگائی وور نفرت پھیلانے والی پارٹی قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے یا ہماری پارٹی نے کبھی مذہب کی سیاست نہیں کی بلکہ سب سماج کے افراد کو ایک نظر سے دیکھا سب کی ترقی سوچی کبھی بھی ہم نے سماج میں نفرت کا زہر گھولنے کی کوشش نہیں کی ہماری پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے اور ہم سب کا ساتھ سب کا وکاس کی صرف بات ہی نہیں کرتے بلکہ اسے عملی جامہ پہناتے ہیں موصوف نے اپنے خطاب میں نتیش کمار پر نشانہ سادھتے ہوئے انہیں پلٹو چاچا کہا اور “مٹی میں مل جائیں گے بھاجپا میں نہیں جائیں گے “جیسے قول کی یاد دہانی کی انہوں نے کہا کہ نتیش کمار نے جنتا کے اعتماد کا قتل کیا ہے اس لئے عوام اس انتخاب میں انہیں مزہ چکھائیں گی ۔اس موقع پر محمد ارشد ضلع کانگریس شیوہر، اظہار الحق سابق کانسلر شیوہر، صدام حسین کانگریس ضلع خزانچی شیوہر، محمد نسیم، چیتن انند، صحافی مکیش کے ساتھ ساتھ بہت سارے لوگ موجود تھے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *