چمپارن ضلع کے ڈھاکہ حلقہ اسمبلی میں جے پی نڈا اور روی شنکر پرشاد نہیں جٹا سکے عوام کی بھیڑ ، کرسیاں رہ گئیں خالی

چمپارن ضلع کے ڈھاکہ حلقہ اسمبلی میں جے پی نڈا اور روی شنکر پرشاد نہیں جٹا سکے عوام کی بھیڑ ، کرسیاں رہ گئیں خالی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نامہ نگار (ذیشان الہی) اج ڈھاکہ حلقہ اسمبلی میں بی جے پی کے امیدوار پون جیسوال کے پرچار و پرسار کے لئے بی جے پی صدر جے پی نڈا اور مرکزی قانون منتری روی شنکر پرساد تشریف لائے ۔یہ دونوں بی جے پی کے قد آور لیڈران میں سے ہیں ایک بی جے پی کے صدر ہیں تو دوسرے مرکز میں قانون منتری کے عہدے پر فائز۔ لیکن ان دونوں کی آمد کا کچھ بھی اثر ڈھاکہ کی عوام پر نہیں ہوا کیونکہ جتنی کرسیاں لگائی گئیں تھیں تمام کرسیاں خالی رہ گئیں عوام نہ کے برابر پہنچی اس سے صاف طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ڈھاکہ کہ عوام اب نفرت کی سیاست کو پسند نہیں کرتے۔ انہیں سماج کو باٹنے والا نہیں بلکہ سماج میں امن و سکون قائم کرنے والا نیتا چاہئے اس سبھا میں لوگوں کے نہ پہنچنے کی وجہ یہاں کے مقامی لوگ بتاتے ہیں کہ بی جے پی مذہب کی سیاست اور جھوٹ کی سیاست کرتی ہے جھوٹ کے سہارے اب وہ زیادہ دنوں تک اپنی حکومت کو نہیں بچا سکتے عوام امن و سکون کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں انہیں سماج اور دیش کی ترقی چاہئے نہ کہ انہیں مذہب کا نشہ پلا کر ان کے دماغ کو ہیک کرلیا جائے ۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *