ایک ووٹ مستقبل ہے

 

ایک ووٹ مستقبل ہے۔

امانت اللہ محمد سہیل

مترجم جالیات سعودی عرب

 

 

کافی دنوں کے بعد سوچا کہ باشندگان بہار سے کچھ کہوں ۔

اک ووٹ آپ کا پنج سالہ مستقبل ہے ،

اک ووٹ آپ کا آئینی حق ہے ،

اک ووٹ آپ کا قیمتی موقع ہے ،

اک ووٹ سے آپ کسی کو بنا اور بگاڑ سکتے ہیں ،

اک ووٹ کو نفع بخش یا بے سود بنا سکتے ہیں،

اس لئے ووٹ ڈالنے سے پہلے ہزار دفعہ سوچیں اور تب فیصلہ کریں کہ آپ کے اک قیمتی ووٹ کا صحیح معنوں میں حق دار کون ہے

؟؟؟؟؟

کیا آپ اپنا قیمتی ووٹ اس پارٹی کو دیں گے جو عدم اعتماد کی وجہ کر دل بدل کا شکار ہے اور اپنی حیثیت بتانے کے لئے کسی بھی حد تک گرجانے کو تیار ہے جیسے جدیو ، مکیش سہنی کی پارٹی،لوجپا،ہم جیتن رام مانجھی کی پارٹی ،

یا پہر آپ اپنا قیمتی ووٹ اس پارٹی کو دیں گے مصیبت کے سب پہلے ساتھ چھوڑدے اور فرقہ پرستی کو ہوا دے دنگے کروائے ،ماب لنچنگ پر خاموش تماشائی (برسر اقتدار ہوتے ہوئے ) بنے ،جان مال عزت وآبرو کے ساتھ کھلواڑ کرے،بلاتکار زنا بالجبر کی حمایت کرے اور اقلیت کے ساتھ ظالمانہ رویہ اپنائے

C AA اور NRC

 

کی تلوار گردن لٹکا کر ڈراے اور ملک کے ہم وطنوں کو غیر ملکی قرار دے،بھاشنوں اور عام سبھاوں میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کے لئے توہین آمیز اور غیر آئینی کمنٹس کرے نہتھے اور بے قصور کو بھیڑ کی شکل میں جبریہ کفریہ کلمات کہلوائے اور پہر بے دردی کے ساتھ جان مار دے۔

 

یا پہر آپ اپنا قیمتی ووٹ اس پارٹی کو دیں گے جو ملک میں ہم آہنگی اور مساوات وبھائ چارگی کو عام کرے اور نفرت کی سیاست سے پرے ہو کر آپ کی طاقت بنے سب کو ساتھ لیکر وکاس، روزگار، بدحالی ،تعلیم،تحفظ و امن اور آئین کی سلامتی اور بقا کے لئے لڑے ۔

 

یا آپ پہر ذات ،پات ،اونچ ،نیچ اور دھرم و مذھب کے نام پر ووٹ کریں گے جس سے نہ تو ملک کا کچھ فائدہ ہے اور نہ ہی سماج کا یاد رکھیں مذھب کی سیاست سے نفرت پھیلے گی اور فسادات کی زد میں آکر سب کا نقصان ہے یہ الگ بات ہے کہ کسی کو ذیادہ اور کسی کم بہر کیف بھلا کسی کا نہ ہوگا

بہار واسیو ¡ موقع ہے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو زوردار طمانچہ رسید کریں

فرقہ پرست اور شر پسند عناصر کو کچل دیں

ذات پات،مذھب اور اونچ نیچ کی دیوار گرادیں

زبانی جمع خرچ کرنے والے لتھار دیں

سوچئے اور پہر سوچئے

تعلیم ،روزگار ،تحفظ وبقا، امن شانتی ،آئین کا محافظ ،اور بحالی کو دور کرنے اور مصیبت کے آپ کے ساتھ کھڑے ہونے والے کون ہیں

پہر اپنا قیمتی ووٹ ڈالیں ایسی پارٹی کو ڈالیں کہ بعد میں پچھتاوا نہ ہوں

 

امانت اللہ محمد سہیل

مترجم جالیات سعودی عرب

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *