ڈھاکہ رکن اسمبلی پون جیسوال کا چکنگری گاؤں میں پرتپاک استقبال

ڈھاکہ رکن اسمبلی پون جیسوال کا چکنگری گاؤں میں پرتپاک استقبال

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نامہ نگار مشرقی چمپارن (ذیشان الہی منیر)ڈھاکہ حلقہ اسمبلی کے ایم ایل اے پون جیسوال اپنی جیت کے بعد سے ہی لگاتار اپنے حلقہ کے گاؤں میں گھوم رہے ہیں ،لوگوں سے مل رہے ہیں اور ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کررہے ہیں اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کررہے ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر انہیں کثیر ووٹوں سے جیت دلائی ۔آج ڈھاکہ ایم ایل اے بڑہروا سیون پنچایت کے چکنگری گاؤں میں تشریف لے آئے یہ گاؤں سو فیصد مسلم ابادی پر مشتمل ہے جہاں 2010ء میں موصوف کو ایک اور 2015ء کے اسمبلی چناؤ میں دو ووٹ ملا تھا لیکن 2020ء میں اس پنچایت کے مکھیا اندل شاہ کی کوشش کی وجہ سے 29 ووٹ ملا ۔موصوف رکن اسمبلی نے ان تمام باتوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ابھی بھی وقت ہے آپ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آپ کا بہتر لیڈر کون ہے ؟ کون آپ کی بھلائی چاہتا ہے ؟ کون آپ کے گاؤں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ؟موصوف نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010ء میں ایک ووٹ ملنے کے بعد بھی ہم نے اس گاؤں میں کام کیا اور اس مرتبہ بھی کام کریں گے اس موقع سے انہوں نے سابق رکن اسمبلی فیصل رحمن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس گاؤں سے انہیں جھولا بھر بھر کے انہیں ووٹ ملتا ہے لیکن وہ اپنے دور اقتدار میں نہ تو اس گاؤں میں کچھ کام کئے اور نہ ہی جیتنے یا پھر ہارنے کے بعد کبھی پلٹ کر ملنے آئے ۔اس مختصر سی تقریر کے بعد انہوں نے پورے گاؤں میں گھوم کر تمام لوگوں سے ملاقات کی اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرکے واپس چلے گئے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *