تعلیم ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے یہی قوموں کی ترقی و تنزلی کا باعث ہے :ڈاکٹر فخر الدین علی احمد اسسٹنٹ پروفیسر مانو

تعلیم ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے یہی قوموں کی ترقی و تنزلی کا باعث ہے :ڈاکٹر فخر الدین علی احمد اسسٹنٹ پروفیسر مانو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نمائندہ موتیہاری 16/دسمبر (ذیشان الہی منیر)یو این ایف پی اے کے تحت چلنے والا تربیتی پروگرام تعلیم نوبالغان کا تیسرا دن آج بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔یہ تربیتی پروگرام 14 سے لے کر21 تاریخ تک کرایا جائے گا ۔اج مختلف اسباق کو طلبہ و طالبات نے سرگرمیوں پر مشتمل تدریس کا فریضہ انجام دے کر مکمل کیا جن میں صفائی و طہارت ،جذبات پر قابو پانا ،چپلنجنگ جذبات اور ویٹ دریم جیسے عناوین شامل تھے۔جس کو دیکھ کر اور سن کر اس بات کا اندازہ ہوا کہ سرگرمیوں پر مشتمل تعلیم ہمارے نوبالغان کے لئے کافی اہم ہے ۔اس مناسبت سے ڈاکٹر فخر الدین علی احمد سر کی قیمتی نصیحتیں بھی ہوئیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے اس لئے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی کی وجہ کر کوئی قوم ترقی کرتی ہے یا تنزلی کی شکار ہوتی ہے آپ نے کہا کہ ہمارے اسلاف تعلیمی اعتبار سے کافی مضبوط تھے اس لئے ان کی عزت تھی ،ان کی سلطنت تھی اور ہم نے جب اپنے مذہب اور اسلاف کے طریقوں سے منہ موڑا تو ثریا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارا۔

آج کا یہ دن کافی یادگار رہا 58 نوڈل ٹیچرس کے ساتھ ساتھ تمام ماسٹر ٹرینرز ،فسیلیٹیٹر اور پروجیکٹ کارڈینیٹر کی موجودگی نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں کافی اہم کردار ادا کیا

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *