چودھری دھرم کانٹے کا افتتاح

چودھری دھرم کانٹے کا افتتاح

شمالی مغربی دہلی (محی الدّین آزاد)
سبھا پور دہلی میں چودھری دھرم کانٹا کا افتتاح ہوا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور کراول نگر کے سابق ودھان سبھا امیدوار درگیش پاٹھک جی، سونیا وہار مارکیٹ کے معززین اور نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان سنت کبیر نگری بھی موجود رہے،

عام آدمی پارٹی کے نوجوان نیتا درگیش پاٹھک جی اور محی الدّین آزاد کے بدست سرخ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا گیا، اس کے بعد محی الدّین آزاد نے اپنے اکابرین و محبین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت ہی مشکور و ممنون ہوں کہ جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں اس پروگرام کا افتتاح کروں اور میری حوصلہ افزائی کی،

یہ افتتاحی تقریب آدمی پارٹی کے اقلیتی ونگ کےترجمان اور اقراء پبلک اسکول کے منیجر جناب صلاح الدّین صاحب کے زیر اہتمام انعقاد کیا گیا، چودھری کانٹے میں پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے الگ الگ کانٹے ہیں۔ اخیر میں محی الدّین آزاد نے کہا کہ ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں صاحبِ چودھری کانٹا اور اس جڑے تمام عملہ برادران کی جنہوں نے اس تقریب شرکت کرنے کی دعوت دی،
محی الدّین آزاد

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *