بہن کی مسلسل کامیابی پر بڑے بھائی سعید عزیز کی حوصلہ بخش تحریر

بہن کی مسلسل کامیابی پر بڑےبھائ سعیدعزیز کاحوصلہ بخش تحریر

احباب “غم و خوشی، رونا و ہنسنا، مشکلات و راحت اور مختلف نشیب وفراز، جوکہ زندگی کا ایک حصہ ہے اور اہل علم یہ بات اچھی طرح جانتےہیں کہ انسان اور حیوان کےمابین وجہ امتیاز صرف علم ہی ہے اسی کی بنیاد پر انسان کو حیوانات پرشرف و فضیلت برتری اور فوقیت حاصل ہے ورنہ شکم پروری اور رات ودن کاگزارنا ودیگر ضروریات زندگی ایک جانور بھی پوری کرلیتا ہے.
احباب “عموماً ایسادیکھاگیاہے کہ انسان طریقہ توبہت جلد سیکھ لیتاہے لیکن سلیقے کےلئے سالوں کی محنتیں درکار ہوتیں ہیں لہذا۔ مرد وخواتین کو سلیقہ شعار بنانے اور آئندہ زندگی مستحسن وتابناک بنانے کے لئے
ضروری معلوم ہوتا ہے کہ ہرانسان چاہےوہ جس شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتا ہو بحیثیت مسلمان لازم ہے کہ وہ اپنا ناطہ شرعی علوم و فنون سے مستحکم رکھے تعلیم وتعلم سے لگاؤ رکھتے ہوئے اپنی زندگی کو سنوارنے کی حتی المقدور سعی کرے
قابل ذکر بات یہ کہ “میرے گھرمیں بھی ایک ننھی سی دلاری سی پیاری سی سرخ گلاب سی نرم ونازک پھول سی صنف نازک بہن رہتی ہیں جو اخلاق وآداب سیرت و کردار زبان وبیان گفت و شنید بود وباش حرکات وسکنات میں اعلی اورممتاز اوصاف کے متحمل ہیں اپنوں کے آنکھوں کاتارا غیروں کے لئے مثل کر اڑا بھائیوں کے لئے حسن آری والدین کی عزت کاسہارا غرض یہ کہ میری بہن مختلف خوبیوں اور خصائص سے لبریز مشروب جیسی ہیں
جس پرہمیں ناز ہے اور بے انتہا فخربھی اور ہوبھی کیوں نہ جبکہ ہماری خوابوں کو خوبصورت ارمانوں کو اسکےتئیں سجاگئے تمناؤں کو یااب تک اس سے وابستہ جتنی بھی نیک آرزوئیں یاامیدیں تھیں سبھی کو میری بہن موصوفہ نے پوراکرتی اور اپنے والدین اور بھائیوں کے دلوں پر راج کرتی اور اپنا سکہ جماتی آئ ہے
اور ہمیں یہی امیدتھی کہ موصوفہ پڑھے لکھے تعلیمی میدان میں سرگرم رہے اورجہاں تک ہوسکے محنت کرے علم وعمل کواپنا مسکن تصور کرے دینی علوم کو ہی اپنا زیور سمجھے آداب واخلاق کوہی اپنی تہذیب گردانے اور تعلیم میں اپنا ایک مقام پیدا کرکے عوج ثریا کواپنی کامیابی کاجھنڈا دیکھائے اور الحمدالله بہن موصوفہ ہمیشہ کی طرح امسال بھی محنت شاقہ وجہدمسلسل کی بنیاد پر اپنے کلاس میں تمام سہیلیوں کوپیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے بھائیوں کے خیال میں بالیدگی بھردی اللہ اسی طرح میری بہن کو تادم حیات علم وعمل کے میدان میں زندہ و تا بند رکھے قوم وملت کی مستورات کیلئے باعث افتخار بنے والدین کی چشم ضعیف کاسکون بنے بھائیوں کےدل کااطمنان رہے
اور اللہ میری بہن کو دنیاکی ساری خوشیاں عطاکرے اور ساتھ ہی ذہانت وفقاہت شرافت وظرافت کاداعیہ پیداکردے مزیدبرآں سراغ زندگی کا ہروہ راستہ ہموار کردے جس پرچل کر اپنی تعلیمی سفر کو دوچند کرسکے اور جہاں بھی جائے جس دنیامیں بھی رہے اپنے علم کی خوشبو گردوپیش میں بکھیرتی اور اپنے ہم سایے کو علم سے معطر کرتی رہے آمین یارب

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *