کووڈ 19_عرب ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی مریض اب کھر واپس جانا چاہتے ہیں

کووڈ-19: عرب ممالک میں کام کرنے والے غیر ملکی مزدور اب واپس جانا چاہتے ہیں!

 

کووڈ 19 کے وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے ایک سال بعد دنیا کی معیشت پر اس کے گہرے اثرات سامنے آئے ہیں۔

 

عرب کے خلیجی ممالک ان معاشی اثرات سے زیادہ محفوظ ہی رہے مگر یہاں پر سب سے زیادہ متاثر ہونے والے وہ تارکیں وطن تھے جو کئی دہائیوں سے اس خطے کے ملکوں کو اپنا گھر تصور کرتے تھے۔

 

اس عالمی وبا کی ابتدا ہی سے جب گھر سے دور کام کرنے والے ہزاروں ورکر (مزدور اور دیگر ملازمین) پروازوں منسوخ ہو جانے کے بعد یہیں پھنس گئے تھے اور خلیجی ملکوں کی روزگار کے مواقعوں کی جنت ہونے کی ساکھ بری طرح متاثر ہو گئی۔

 

جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے بے شمار ورکروں نے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے خلیجی ملکوں کو خیرباد کہا اور اپنے گھر کو واپس جانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

’اب پیسے دیں تو بھی لوگ عرب ممالک نہیں جانا چاہتے‘

 

لیکن ہزاروں ورکر ایسے بھی تھے جن کے لیے یہ مسئلہ ان کے فیصلے کرنے کا نہیں تھا۔ بہت سے خیلجی ملکوں نے نوکریوں کو قومی ملکیت میں لینے کی کوششیں شروع کر دیں کیونکہ شہریوں پر گرتی ہوئی تیل کی عالمی قیمتوں اور معیشت پر پڑنے والے برے اثرات کی وجہ معاشی بوجھ بڑھنے لگا تھا۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں غیر ملکی ورکروں کو نوکریوں سے فارغ کر کے گھر بھیجا جانے لگا۔

 

غیر ملکیوں نے گھر کا راستہ لیا

عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے کتنے غیر ملکی خلیجی ملکوں کو چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلے گئے ان کے بارے میں صحیح تعداد معلوم کرنا تو شاید ممکن نہ ہو لیکن جس پیمانے پر یہ ہجرت ہوئی ہے اس کا اندازہ کچھ مثالوں سے لگایا جا سکتا ہے۔

 

خیلجی ملکوں میں کام کرنے والوں میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔ لیکن جب کووڈ19 کی وبا پھیلنا شروع ہوئی، ان میں بہت سے نوکریاں ختم ہونے اور مارچ سنہ 2020 میں پروازوں کے منسوخ ہو جانے کے بعد پھنس گئے۔

 

مئی سنہ 2020 میں انڈیا کی حکومت نے ‘وندے بھارت کا مشن’ شروع کیا جس کے تحت اس نے خصوصی پروازیں شروع کیں تاکہ ہزاروں کی تعداد میں پھنسے ہوئے کارکنوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔

 

انڈیا کی شہری ہوا بازی کے ادارے کے ہردیپ سنگھ پوری نے یکم مارچ کو ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انڈیا وندے بھارت مشن کے تحت اب تک ساٹھ لاکھ افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *