چمپارن کے مدارس میں مضمون نگاری کا مقابلہ بحسن و خوبی اختتام پذیر۔

چمپارن کے مدارس میں مضمون نگاری کا مقابلہ بحسن و خوبی اختتام پذیر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موتیہاری:(ذیشان الہی منیر تیمی)یو این ایف پی اے کہ زیر اہتمام “تعلیم نو بالغاں”پروگرام کے مد نظر چمپارن کے تمام مدرسہ بورڈ سے ملحق مدارس میں طلبہ و طالبات کے درمیان مضمون نگاری کا مقابلہ رکھا گیا۔یقنا یہ پیش رفت مدارس کے طلبہ و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور سنوارنے میں کافی معاون و مددگار ثابت ہوگا۔کاتب سطور کے زیر نگرانی 8 مدارس ہیں ان میں سے تین مدارس میں انہوں نے ذاتی طور پر اپنی حاضری کو یقینی بنائی اور طلبہ و طالبات کے ذہن و دماغ کو ٹٹولنے کی کوشش کی تو انہیں معلوم ہوا کہ تمام طلبہ و طالبات اس قسم کے مقابلہ ذاتی پروگرام کے منتظر تھے ۔بہت سارے طلبہ و طالبات نے کافی بہتر انداز میں “میں اور میرا مدرسہ “کے موضوع پر اپنی جذبات کو صفحات پر تحریر کیا اور پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے اس بات کو واضح کیا کہ ان کے اندر الفاظ و جمل کی کمی نہیں ہیں کمی ہیں تو صرف اور صرف رہنمائی اور ان کی جذبات اور احساسات کو مہمیز دینے کی۔فائزین طلبہ و طالبات کو انعامات سےبھی نوازا گیا اور اس کے بعد ان تمام فائزین کا فیڈ بیک لیا گیا جن میں من جملہ تمام کامیاب بچوں نے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوئی اس قسم کے مقابلہ میں وہ شریک ہوئے ۔ان سب نے کہا کہ اگر اسی طرح سے مدارس میں وقتا فوقتاً مسابقات ہوتے رہیں تو ان کی صلاحیت اور قابلیت کا لوہا مستقبل میں لوگ مانیں گے۔تمام مدارس کے اساتذہ بھی اس قسم کے مسابقات سے کافی خوش دیکھ رہے تھے اور ان لوگوں کا ماننا تھا کہ یہ پیش رفت طلبہ و طالبات کی علمی زندگی کو سنوارنے کا ایک بہترین زینہ ہے۔
چمپارن کے مدارس میں مضمون نگاری کا مقابلہ بحسن و خوبی انجام پایا اس کے پیچھے یو این ایف پی اے اور مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مانو کے تمام ممبران جو اس پروجیکٹ سے جڑے ہوئے ہیں قابل تعریف تحسین ہیں لیکن باالخصوص میں ندیم نور سر،ڈاکٹر فیض احمد سر ،نیہا میم،چمپارن کے اسسٹنٹ پروجیکٹ کارڈینیٹر پروفیسر فخر الدین علی احمد سر،چمپارن کے پروجیکٹ پی سی سعید احمد سر،فیسیلیٹیٹر جاوید احمد،ماسٹر ٹرینر عبیداللہ عطاءاللہ،شکیب ایاز اورکاتب سطور( ذیشان الہی تیمی) کی کوششوں کی بدولت مدارس میں مضمون نگاری کا مقابلہ بحسن و خوبی سے اختتام پذیر ہوا۔

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *