علماء اپنی دعوتی ذمہ داریوں کو کبھی فراموش نہ کریں : منظر احسن سلفی

علماء اپنی دعوتی ذمہ داریوں کو کبھی فراموش نہ کریں : منظر احسن سلفی
پریس ریلیز :
مدھوبنی ضلع کے مدھواپٹی گاؤں میں جامع مسجد اہل حدیث کے اندر ابنائے دارالعلوم احمد سلفیہ، دربھنگہ کا ایک اہم پروگرام ابنا کے سابق صدر شیخ ابوبکر سلفی حفظہ اللہ کی صدارت میں مورخہ 6/اپریل 2021 بروز منگل بعد نماز مغرب منعقد ہوا،جماعت کی فعال و متحرک شخصیت، کامیاب تاجر اور ابنائے سلفیہ کے سکریٹری شیخ منظر احسن سلفی حفظہ اللہ نے اپنے خطاب میں تمام فارغین مدارس عموماً اور ابنائے احمدیہ سلفیہ، دربھنگہ کو خصوصاً ان کی دینی و دعوتی ذمہ داریاں یاد دلائیں،انہوں نے کہا کہ علماء جہاں بھی رہیں،زندگی کے جس شعبہ میں بھی رہیں، کتاب و سنت کی نشر و اشاعت کی ذمہ داری سے ایک لمحہ بھی غافل نہ رہیں، انہوں نے فارغین مدارس کو با برکت پیشہ تجارت سے بھی جڑنے کی نصیحت کی تاکہ ان کی معاشی پریشانیاں دور ہو سکیں،انہوں نے نئی نسل کو دینی و عصری تقاضوں سے بہرور ہونے کی تلقین کی، انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ زمانہ میں طلبہ کو شرعی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی طرف بھی سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے،تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں وہ اپنی قوم و ملت اور اپنے ملک کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں، اس کے علاوہ اور بھی کئی اہم باتوں کی طرف توجہ مبذول کرائی جو دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں،شیخ ابوبکر سلفی حفظہ اللہ نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ علماء کو منہج سلف کو سمجھنے اور اس پر مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے، سلفی لقب لگانے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ عقیدہ و عمل میں سلفی بننا ہوگا تبھی حقیقی کامیابی مل سکتی ہے، پروگرام میں عبد العزیز سلفی، خالد سلفی، حامد سلفی، عقیل سلفی، سفیان سلفی و دیگر علماء و طلبہ شریک ہوئے، اس کے بعد ابوالکلام آزاد لائبریری میں شیخ منظر احسن سلفی حفظہ اللہ ساتھ ایک خصوصی میٹنگ بھی ہوئی جس میں ابنائے سلفیہ کے علاوہ افتخار اسلامی، فہیم جسیم الدین تیمی مدنی، کلیم اللہ اسلامی، گلزار تیمی، سلمان قاسمی، شاکر اسلامی، عبادہ ناصر صدیقی،ابو الخیر دلکش،فیاض سعیدی، محب الاسلام، حسنین و دیگر علماء، طلبہ اور احباب جمعیت و جماعت نے شریک ہوکر جماعت کو درپیش مسائل و مشکلات اور ان کے بہتر حل کے لیے ابنائے سلفیہ کے ناظم شیخ منظر احسن سلفی حفظہ اللہ سے خصوصی توجہ دینے کی اپیل و گزارش کی،

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *