ایسی لعنت جہیزوں کی کر دو ختم

ایسی لعنت جہیزوں کی کردو ختم
بھائی میرے غریبوں پہ کر دو رحم
کتنی بہنوں کی اب اور جاۓگی جاں
سنتے  رہتے ہیں ہر   روز   یہ  داستاں
سن کے یہ واقعہ آنکھیں ہوتی ہیں نم
ایسی لعنت جہیزوں کی کردو ختم
بھائی میرے غریبوں پہ کر دو رحم
ظلم  کتنے  بہن عائشہ  سہہ گئی
ہنستے ہنستے ہمیں الوداع کہہ گئی
عائشہ نے اٹھایا کیوں ایسا قدم
ایسی لعنت جہیزوں کی کردو ختم
بھائی میرے غریبوں پہ کر دو رحم
کیا تھی اس کی خطا جو ملی یوں سزا
کیوں لگایا گلے موت کو عائشہ
اس قدر اس پہ ڈھایا گیا ہے ستم
ایسی لعنت جہیزوں کی کردو ختم
بھائی میرے غریبوں پہ کر دو رحم
دوستو تم سے ہے یہ گزارش مری
یہ جہیزوں کی عادت بہت ہے بری
بات رستم یہ تم سے کہی ہے اہم
ایسی لعنت جہیزوں کی کردو ختم
بھائی میرے غریبوں پہ کر دو رحم

محمد غفران رستم نوشاد عالم
جامتاڑا جھارکھنڈ موبائل نمبر 9398556264

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *