تعارف مدرسہ خدیجة الکبری مہوتری نیپال

تعارف مدرسہ خدیجة الکبری مہوتری نیپال.

مدرسہ ھذا کے رئیس وامیر صوبائی جمعیت اہل حدیث پردیش نمبر(٢) فضیلۃ الشیخ عبدالعزیز سلفی حفظہ اللہ کی یاد دہانی پر چند باتیں مذکورہ ادارہ کے لئے صفحہء قرطاس کرتا ہوں اللہ قبول فرمائے !
ملک میں طالبات کی تعلیمات اور مدارس پر جو بیداری آئی ہے اس نے بستی بستی اور گھر گھر میں کتاب و سنت اور منہج سلف کا تعارف و تنافس بڑھادیا ہے ۔ اسی سلسلے کی کڑی کا ایک نام ور یہ ادارہ اپنی تعلیمات اور سروس میں معاصرین پر اس معنی میں سبقت حاصل کرلیا ہے کہ اس مدت قلیل میں پانچ بچیوں کو فضیلت کی سند سے سرفراز کردیا ہے بلکہ یہ منفرد ادارہ ہے جو تمام بچیوں کو فری میں لانے اور چھٹیوں میں گھر تک پہنچانے کا ریکارڈ رکھتا ہے ۔
٢٠١٢ ء سے قائم یہ سلفی ادارہ جہاں رعایتی فیس پر کام و خدمات انجام دیا جاتا ہے وہیں اٹھارہ یتیم اور نادار بچیوں کی بھی پوری کفالت کرتا ہے ۔ يہاں چار سو کے قریب بچیاں ہیں جن کی اعلی اور معیاری تعلیم کے بارے میں مجھے علم ہے اور طالبات سے بھی آگاہی حاصل ہوتی رہتی ہے ۔ اسی طرح مدرسے کا محل وقوع بھی بستی کے ساتھ اور مسلمان گھروں کے حصار میں واقع ہے جو ترجیحات کے اعتبار سے گارجین حضرات کے لئے بڑا اطمنان بخش پہلو اسے سمجھا جائے گا ۔
بہرحال ہند و نیپال کے سنگم پر واقع اس ادارے کی شہرت و مقبولیت اپنے کام و خدمات کے اعتبار سے دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ لہذا حاجت مند قارئين سے گذارش ہے کہ آپ اگر اپنی بچیوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتے ہیں تو اس ادارہ کو ترجیح دے کر دارین کی سعادت حاصل کریں ۔
والسلام علیکم۔۔
طالب دعا
محمد مصطفیٰ کعبی ازہری
فاضل الازہر یونیورسٹی مصر عربیہ
تاریخ : ١ رمضان المبارک ١٤٤٢

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *