علاقائی جمعیت اہل حدیث کلیان پور، سرہا ،نیپال کے چند اہم خدمات

علاقائی جمعیت اہل حدیث کلیان پور،
سرہا ،نیپال کے چند اہم خدمات .

*تحریر:* محمد مصطفیٰ کعبی ازہری
*فاضل الازہر اسلامک یونیورسٹی مصر عربیہ*
الحمدللہ یہ نگر پالیکا علمی فکری اور معنوی حیثیت میں نیپال کے معدودے چند میں سے ایک مردم خیز علاقہ ہے ۔ جہاں سلفی رجال کار کے ساتھ ساتھ سلفی معیاری اداروں کا بھی بہتات ہے ۔ تاہم احباب کا باہمی ارتکازِ خدمات کا فقدان اس کی بلندی کو گمنامی کے پردے میں کہیں چھپا دیا ہے ، جسے بیداری کی ہر کوشش اس کی نقاب کشائی کا کوئی نادر لمحہ دریافت کرے يہی اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے ۔ اور ہماری یہ کوشش اسی امید کی ایک کڑی ہے ۔ آئيے ! اس نگر پالیکا کے اندر علماء اہل حدیث کی علمی و دعوتی تگ ودو کا ایک جائزہ پیش کرتے ہیں جس کے ذریعہ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ اس ضمن میں آپ اپنی قیمتی آراء سے بھی ہمیں نوازیں گے تاکہ اس دعوتی کام میں مزید پیش رفت ہوسکے ۔
❶ خطبات جمعہ کے لئے علاقائی وغیر علاقائی مساجد میں خطبے جمعہ کا اہتمام۔
2- دعوتی پروگرام کے ذریعے سماج ومعاشرے کی اصلاح کا کام کرنا ۔
3- سماج ومعاشرے میں پنپتی برائیوں اور جہیز وتلک جیسی قبیح ومہلک مرض کے خاتمے کیلئے سعی کرنا ۔
❹ رمضان المبارک کی مناسبت سے ہر علاقے میں حتی المقدور کیلنڈر پہنچانا۔
❺ علاقائی جمعیت اہل حدیث کی جانب سے علاقے کے بعض مدارس اور مساجد میں قرآن مجید کا نیپالی ترجمہ بھیجا گیا ، تاکہ وہاں کے پڑھے لکھے اور استاذہ وطلبہ وطالبات اس سے فائدہ اٹھاے ۔
جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:
1 – مدرسہ نجم الہدی السلفیہ بیلہا، سرہا، نیپال
2 – مدرسہ شمس الہدی السلفیہ بھکراہا، سرہا، نیپال
3 – مدرسہ اصلاح المسلمین پرساہی، سرہا، نیپال
4 – مدرسہ شمس الہدی السلفیہ بیلہا پورب محلہ، سرہا، نیپال
5 – مدرسہ دارالتوحید السلفیہ ایٹاری، سرہا، نیپال
6 – مدرسہ دارالتوحید ارناما بھکراہا، سرہا، نیپال
7 – مدرسہ دار التوحید اردانا، سرہا ، نیپال
❻ الحمد لله علاقائی جمعیت اہلحدیث کلیان پور کی کوشش سے چند ماہ قبل بعض اصحاب خیر نے دلجان سبجان فیملی کمیٹی کی جانب سے مدرسہ نجم الھدی السلفیہ،بیلہا کی لائبریری کیلئے تقریبا پچاس ہزار نیپالی کی بعض درسی واہم فتاوی جات کتابیں فراہم کرائی ہے ۔ یہ عمل خیر صرف باہمی تعاون سے گیا ہے ۔
ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں دوسرے مدارس ومکاتب کیلئے کوشاں ہیں۔۔۔
جو مندرجہ ذیل ہیں :
1 – مدرسہ دارالتوحید ارناما بھکراہا، سرہا، نیپال
2 – مدرسہ اصلاح المسلمین السلفیہ رمنا ، سرہا ، نیپال
3 – مدرسہ دارالتوحید السلفیہ ایٹاری، سرہا، نیپال
4 – مدرسہ اصلاح المسلمین سرساہی ، سرہا ، نیپال
5 – مدرسہ شمس الہدی السلفیہ بھکراہا، سرہا، نیپال
6 – مدرسہ دار التوحید اردانا، سرہا ، نیپال
7 – مدرسہ شمس الہدی السلفیہ بیلہا پورب محلہ، سرہا، نیپال
❼ الحمد لله علاقائی جمعیت اہلحدیث کلیان پور سرہا نیپال کی جانب سے علاقے کی بیشتر مساجد میں دورس رمضانیہ کا خاص اہتمام کیا گیا ہے اس کیلئے مکلف شده امام کو پندرہ سو روپے جمعیۃ البر الانسانیۃ والخرییۃ نیپال کی جانب سے دیے جائیں گے ۔
۔۔۔۔جو مندرجہ ذیل ہیں ۔۔۔
1 -امام خطیب جامع مسجد، بیلہا، سرہا، نیپال
مولانا محمد طیب سراجی حفظہ اللہ واستاذ مدرسہ نجم الہدی السلفیہ بیلہا

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *