ڈاکٹر ممتاز احمد خان بانی الامین ایجوکیشنل موومنٹ بنگلور مالک حقیقی سے جاملے

ڈاکٹر ممتاز احمد خان بانی الامین ایجوکیشنل موومنٹ بنگلور مالک حقیقی سے جاملے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

سبب تھا کتنے چہروں کی چمک کا
منور جس کے دم سے تھے ادارے
مرا استاذ میرا وہ مربی
جہان آب و گل سے جا چکا ہے

بہت تکلیف کی گھڑی ہے، انسان بڑا بے بس ہے، بہت بڑا نقصان ہے، اے اللہ رحم کردے،
الامین ایجوکیشنل موومنٹ بنگلور کے فاونڈر سینکڑوں تعلیمی۔ فلاحی اور سماجی تنظیموں کے روح رواں۔ میرے مشفق و مربی جناب ڈاکٹر ممتاز احمد خان ایک گھنٹہ قبل تقریبا 12 بجے شب مالک حقیقی سے جاملے۔مرحوم کی عمر 88 سال تھی۔
تدفین بعد نماز جمعہ الامین ریزیڈینشیل اسکول حوس کوٹے بنگلور میں ہوگی ۔

ڈاکٹر صاحب کا انتقال ملت کے نقصان کے ساتھ میرا ذاتی نقصان بھی ہے ۔کیوں کہ ڈاکٹر صاحب میرے لیے سرپرست کی حیثیت رکھتے تھے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر صاحب کی مغفرت فرمائے ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ان کےپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائےاور ملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے۔آمین

کلیم الحفیظ

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *