بھارت کو ساٹھ ميٹرك ٹن آكسيجن كى دوسرى كھيپ پر سعودی عرب کا شکریہ:ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ

بھارت کو ساٹھ ميٹرك ٹن آكسيجن كى دوسرى كھيپ پر سعودی عرب کا شکریہ:ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ

بھارت میں کووڈ-۱۹ کی وبا زوروں پر ہے، پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے، کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد ستائيس ملین سے متجاوز ہوچکی ہے، ہسپتالوں میں بیڈ کی قلت کا چوطرفہ شکوہ ہے، ويكسين كى شديد قلت كا سامنا ہے، آکسیجن کی قلت کے سبب اموات کی مسلسل خبریں آرہی ہیں، اور قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں میں نعشوں کی قطاریں ہیں، ایسی سخت مصیبت کی گھڑی میں سعودی عرب نے بھارت کو گزشتہ مہينے اپريل ميں اسى میٹرک ٹن آکسیجن کی امداد بھیجا تها، اب مئى كے اخير ميں مزيد ساٹھ ميٹرك ٹن مائع طبى آكسيجن پر مشتمل تين كنٹينرز كى دوسرى كھيپ آرہى ہے جس كى ۶/جون تک بمبئى پہونچنے كى اميد ہے. اور آنے والے مہينوں ميں سعودى عرب مزيد سو كنٹينرز آكسيجن كى امداد فراہم كرےگا. بهارت كے وزير پٹروليم نيچرل گيس اينڈ اسٹيل نے يہ خبر ٹويٹ كرتے ہوئے سعودى عرب كا شكريہ ادا كيا ہے.

اس عظیم کار خیر کا حقیقی محرک در حقیقت وہ قرآنی پیغام ہے جس میں یہ تعلیم دی گئی ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا تمام انسانوں کی جان بچانے کے برابر ہے۔

اس عظیم انسانیت نوازی پر بھارتی عوام کی زبان کلمات تشکر سے لبریز ہے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولي عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اور ان کے اعوان وانصار کو دعائیں دے رہی ہے۔

سعودی عرب کی انسانیت نوازی کی ایسی بے شمار مثالیں ہیں جن پر سعودی عرب کو جتنی بھی داد تحسین دی جائے کم ہے۔

سعودی عرب کا یہ عظیم احسان ان بد طینت سیاسی کھلاڑیوں کے لئے تازیانہ عبرت ہے جو مصیبت کی اس گھڑی میں مذہبی نفرت کے زہر سے ملک کی فضا کو مسموم بنانے کی ناپاک کوششیں کرتے آئے ہیں اور کر رہے ہیں۔

اب وقت آگیا ہے کہ بھارتی عوام ان زہر افشانی کرنے والوں کا محاسبہ کرے اور بڑھتی ہوئی نفرت، ظلم وزیادتی، بے انصافی اور بد امنی کے خاتمے کیلئے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے۔ ع
اندھ بھکتوں کو یہی سن کے حیا آئی ہے
ہند والوں پہ سعودی کو دَیا آئی ہے

وہ جو اسلام کو بدنام کیا کرتے ہیں
ان کی خاطر ہی یہ سوغات وفا آئی ہے

رب العالمین اس‌ مملکت انسانیت کی حفاظت فرمائے، اور اس کے مساعی کو قبول فرمائے۔ آمین۔

mdyusuftalha@gmail.com

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *