بہار میں اردو کے حقوق کے لیے اردو ایکشن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش: انوار الحسن وسطوی

بہار میں اردو کے حقوق کے لیے اردو ایکشن کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش: انوار الحسن وسطوی
——————————————————————
حاجی پور (پریس ریلیز) حقوق اردو کے حصول کے لیے گزشتہ دنوں اردو ایکشن کمیٹی اور حلقہ ادب بہار کی جانب سے جو تگ و دو کی گئی ہے اس سے بہار کی اردو آبادی مطمئن اور پر امید ہے- ایکشن کمیٹی اور حلقہ ادب کے ذمہ داران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں بہار کی اردو آبادی کو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے اور اردو کے ان تحریک کاروں کو اپنا بھرپور تعاون دینا چاہیے- ان خیالات کا اظہار اردو تحریک کے خاموش خادم اور کاروان ادب حاجی پور کے جنرل سکریٹری انوار الحسن وسطوی نے پریس کے لیے جاری اپنے بیان میں کیا ہے – موصوف نے ملک کے معروف صحافی، اردو ایکشن کمیٹی اور حلقئہ ادب بہار کے صدر قومی تنظیم پٹنہ کے چیف ایڈیٹر جناب ایس ایم اشرف فرید کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب اشرف فرید نے برسراقتدار جماعت کے دو سینئر لیڈران مولانا غلام رسول بلیاوی اور پروفیسر غلام غوث کے سامنے جس بے باکی سے بہار میں اردو زبان کو درپیش مسائل کو اٹھایا ہے اسی طرح وہ وزیراعٰلی بہار، وزیر تعلیم بہار اور وزیر اقلیتی فلاح بہار سے مل کر بھی اردو کو درپیش مسائل ان کے سامنے رکھیں-سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اردو اساتذہ کی سیٹ مختص کرنا اردو ٹی ای ٹی پاس اساتذہ کے رکے ہوئے رزلٹ کو شائع کرانا، اردو ٹرانسلیٹر اور اسسٹنٹ ٹرانسلیٹر کے ہوئے ج مبذول کرانا بڑااہم اور ضروری مدعا ہے – علاوہ ازیں بہار اردو اکادمی پٹنہ اردو مشاورتی کمیٹی، گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ جیسے اردو اداروں کی بلا تاخیر تشکیل نو کی بھی سخت ضرورت ہے جو گزشتہ تین برسوں سے اپنی مجلس عاملہ کے بغیر مفلوج اور ساکت ہیں- امید ہے کہ جناب ایس ایم ایس شرف فرید کی یہ کاوش یقیناً کارگر ثابت ہوگی، کیونکہ ان کی اس تحریک میں انہیں جناب فخر الدین عارفی، ڈاکٹر ریحان غنی اور ڈاکٹر انوار الہدی جیسے تجربہ کار مجاہدین اردو کا اشتراک اور تعاون حاصل ہے- بہار کی اردو آبادی جناب اشرف فرید اور ان کی پوری ٹیم کی جانب امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے- دعا ہے کہ اللہ انہیں کامیاب و کامران کرے –

اپنے مضامین اور خبر بھیجیں


 udannewsdesk@gmail.com
 7462884092

ہمیں فیس بک پیج پر بھی فالو کریں


  https://www.facebook.com/udannewsurdu/

loading...
udannewsdesk@gmail.comآپ بھی اپنے مضامین ہمیں اس میل آئی ڈی پر بھیج سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *